پہلے اور نہ اب!!!

0
527
عامر بیگ

پانچ سو چوتالیس قبل مسیح میں پیدا اور چار سو چھیانوے قبل مسیح میں فوت ہو جانے والے انتالیس، اڑتالیس سالہ چینی فوجی جرنیل، مصنف ،فلاسفر سون تزو دیوان غالب سے بھی چھوٹی شہرہ آفاق تصنیف دی آرٹ آف وار میں رقم طراز ہے کہ جب تم چاروں طرف سے اپنے دشمن کو گھیر لو تو ایک طرف کا راستہ خالی چھوڑ دو تاکہ اسے بھاگنے میں دشواری نہ ہو، عمران خان نے سابقہ حکمرانوں کو انکی کرپشن کی پاداش میں چاروں طرف سے گھیر کر جیل میں ڈال دیا ،وہ عدالتی نظام کی خرابیوں کے باعث بچ نکلے تو خان نے پھر سے ای سی ایل کے ذریعے بھاگنے کے تمام راستے مسدود کر دئیے ،چالاک لومڑیوں نے متعدد بار کوشش کی راہ فرار مہیا بھی ہو گئی اعلیٰ عدلیہ نے خان کی پریشانی اپنے سر لے کر موقع بھی فراہم کر دیا مگر اتنا یاد رہا کہ جدید چائنا میں تین سو کرپٹ وزیروں کو گولی ماری گئی، احتساب ہونا چاہئے تھا اور ہوگا پر پہلے غریب کے منہ میں نوالہ بھی ڈالو پھر وہی ہوا جسکا ڈر تھا اپنے پرائے سب مل گئے سب کے اپنے اپنے مفادات ہوتے ہیں سب کو ایک دفعہ رگڑا لگا کرپشن مکا کے منشور پر آئے ہوئے وزیر اعظم بھول گئے تھے کہ غریب ممالک امداد پر چلتے ہیں اور مدد فراہم کرنے والوں کے بھی اپنے مفادات ہوتے ہیں جب ان کے مفادات پر زک لگے گی تو وہ برا محسوس کریں گے اور اگر طاقتور ہوئے جو کہ ہیں تو وہ آپکو راستہ میں سے ہٹانے کی کوشش بھی کریں گے اور لیجیئے ہٹا دیا سابقہ کالم میں عمران خان کی کتاب میرا پاکستان سے حوالہ کے طور پر لکھا تھا کہ کس طرح سے خان اپنی غلطی درست کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے امید ہے وہ جنرل سون تزو کے کہے سے فائدہ ضرور اٹھائیں گے اب آئیں کہ آگے کیا کرنا کیا ہے جو لائن پکڑ لی ہے اس میں جان ہے عوام سڑکوں پر ہے دکھی ہے استیعفے دے دئیے ہیں بہت اچھا کیا اب جلسہ جلسہ ہوگا واپس آنے کی کوئی جلدی نہیں ہونی چاہئیے انکو اپنی کار کردگی دکھانے کا موقع دیں جو چالیس سال میں کچھ نہیں کر پائے اب ایک سال پانچ ماہ میں کیا کر لیں گے اس دوران اپنی صفیں درست کریں پارٹی رجسٹریشن کریں اچھے پڑھے لکھے سمجھدار جنگجو ورکرز امیدوار کے طور پر تلاش کر کے ان کو ٹکٹ دیں میانہ روی اور بول چال میں احتیاط برتیں ڈپلومیسی اور سیاسی سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کریں دیکھیں زرداری نے بکرے خریدے ضرور مگر بلی نہیں چڑھائے مطلب منحرف ارکان سے ووٹ نہیں ڈلوایا تاکہ انکی رکنیت ختم نہ ہو سکے اس سے یہ تو طے ہے کہ نئی رجیم باقی کی مدت پوری کرنے کی کوشش کرے گی کہ جتنا ڈینٹ پی ٹی آئی کو پہنچا سکے وہ پہنچائیں گے ، وہ آپ کے پیچھے بھی آئیں گے پر یقین واثق ہے کہ آپ پہلے اور نہ اب گھبرائیں گے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here