کرکٹ ورلڈ کپ؛ بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ

0
121

لارڈز:

ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان کی بنگلا دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں آج پاکستان اور بنگلا دیش مد مقابل ہیں، پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور امام الحق نے کیا تاہم صرف 23 کے مجموعی اسکور پر فخرزمان 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایک میچ کا فرق رہ گیا جس پر بہت افسوس ہے، میچ جیتنے کی کوشش کریں گے تاکہ ورلڈ کپ کا اچھا اختتام ہو، ہم جانتے ہیں بہت ہی بڑے فرق سے جیتنا ہوگا۔

 

پاکستان کی جانب سے میچ کے لئے پلینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جب کہ ٹیم انتظامیہ نے شعیب ملک کو الوداعی ون ڈے میچ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لارڈزکی پچ ابتدا میں سوئنگ بولنگ بعد ازاں بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی، میچ کے دوران بارش کی مداخلت کا امکان نہیں ہے۔

اگر قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 400 کا مجموعہ حاصل کرنے کے بعد بنگلا دیش کوصرف 84 رنز پر ڈھیربھی کرنا ہے، اگر350 رنزبنائے توحریف کو39 پرمحدود کرنا ہوگا،اس مارجن کے ساتھ فتح حاصل کرنا ممکن نظرنہیں آتا، کرکٹ کی تاریخ میں کوئی ٹیم اتنے زیادہ رنز سے فتح نہیں حاصل کرپائی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here