محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے، آج آپ کو ایک گوہر نایاب دے رہا ہوں اور ایسی ایسی چیزیں پیش کرونگا کہ پیشہ ور عاملین کی دوکانیں بند ہوجائینگی جلد آپ بندش توڑ اور جن اُتارنے تک کے کام کو معمولی جان کر خود کریں گے، ان شا اللہ اپنی آرا سے مطلع فرمائیے گا ۔ لوحِ نوروز ہر چند خاص وقت تو نوروز ہی ہے لیکن یہ نقش جفری اصولوں پر بنایا گیا ہے اور اس کی تشریح درج زیل ہے یہ بزرگوں کے بتائے قوائد پر پورا اترتا ہے اس وجہ سے زردے کے رنگ کو عرق گلاب میں ملا کر اس میں تھوڑا زعفران شامل کریں بحالت مجبور پانی میں ہلدی ملاکر بھی بنا سکتے ہیں جو احباب سونا کی تختی یا چاندی پر بنانا چاہیں اور صاحب حیثیت ہوں وہ بنالیں لطف آجائیگا اگر آپ کو مجھ سے بنوانا ہے تو مبلغ پانچ ہزار ڈالر ھدیہ ہوگا اور دھات کا الگ ھدیہ ہوگا یا کاغذ پر پانچ سو ڈالر یہ محنتانہ کچھ بھی نہیں اس گوھر کے عوض جو دیا جائیگا اور بنا نام کے بنا ہوگا نام کے ساتھ ھدیہ جو لوگ بزنس میں برداشت کرسکیں وہ ہی رابطہ کریں جبکہ ہر چیز واضع ہے آپ خود بنائیں اور لوح کی تاثیر سے لطف اٹھائیں ۔ یہ وقت خاص ہے اور مہینہ بھی خاص اور چاند کی تاریخیں بھی عروج پر اس کا مطلب پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی۔ نقش ھذا میرے پیر و مرشد فقیر صاحب کا پیش کردہ ہے اور ان کی تحقیقات پر داد دیتا ہوں کچھ دیگر نقوش قوت باہ کے اور زبان بندی کے طلاق کے کیسز میں استعمال کیئے انتہائی اچھا رزلٹ ملا تو اب مزید انتظار کے بغیر آتے ہیں نقش کی جانب۔ قدیم بزرگوں نے لوح نوروز کا یہ طریق بیان فرمایا کہ بوقت تحویل آفتاب زائچہ نوروز میں جو کواکب باقوت ہوں یا اوضاع فلکیہ جو موافق مقصد ہوں ان کے اعداد سے ایک لوح موافق عنصر مرتب کریں ، میں سادہ سا طریقہ بیان کرتاہوں ۔ یہ بہت خاص اور پر تاثیر طریقہ ہے ۔
چونکہ اس وقت نوروز تو نہیں لیکن اتفاقا اوج شمس کا وقت ابھی گزرا ہے ۔ یعنی شمس باقوت ہے ۔ تو میں آج کے زائچے کے مطابق ہی لوح کا طریق کار ترتیب دیتاہوں ، اس لوح سے ایک ہفتے تک کام لے سکتے ہیں مطلب اس کو بناسکتے ہیں ۔ بادشاہ فلک شمس سے ابتدا کرتے ہیں شمس اس وقت برج سرطان کے اکیسویں درجہ پر ہے ، یہ دائرہ البروج کا ایک سو گیارہواں درجہ ہے ۔ شمس کے اعداد چار سو ہوتے ہیں یعنی ش کے تین سو م کے چالیس اور س کے ساتھ کل میزان چار سو اس کو ایک سو گیارہ سے ضرب دیا حاصل ضرب چوالیس ہزار چار سو ۔ درجات فلک شمار کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ دائرہ البروج تین سو ساٹھ درجہ کا ہوتاہے ہر برج تیس درجہ کا ہوتاہے تو شمس چوتھے برج کے اکیسویں درجہ پر ہے ۔ تین بروج کے نوے اور اس میں اکیس درجہ سرطان کے جمع کئے تو کل میزان ایک سو گیارہ ہوا۔ اسی طرح ہم ایسے تمام کواکب کے اعداد حاصل کریں گے جو اس وقت باقوت ہوں اور رجعت میں نہ ہوں یا کسی اور نحوست میں نہ ہوں ۔ لیکن بجائے ہم اس طریق کے مطابق باریک بینی سے کواکب کی موافقتوں کا خیال رکھتے ہوئے محض ایک کوکب جو اس وقت سعد ہے یعنی شمس اسی کے مطابق نقش ترتیب دے دیتے ہیں ، یہ ایک مثالی نقش ہے لیکن اُمید ہے کہ تاثیر سے یہ بھی خالی نہ ہوگا کیونکہ شمس اس وقت باقوت ہے ۔
میں یہ بھی واضح کردوں کہ یہ طریق صرف نوروز کے ساتھ ہی خاص نہیں ہے بلکہ کسی بھی دن تاریخ اور وقت کے مطابق اسی طرح مقامات کواکب کے مطابق نقش ترتیب دیا جاسکتاہے ۔ چنانچہ ہم چوالیس ہزار چار سو کا نقش ترتیب دیتے ہیں ۔ جو یہ ہے ہم آسان نقش یعنی مثلث خالی البطن بناتے ہیں ۔ بس اسی طرح لوح نوروز خاص ترتیب دی جاتی ہے ۔ دیکھا آپ نے کتنا آسان سا طریقہ ہے جس کے ہزاروں روپے وصول کئے جاتے ہیں ۔ اور بے شمار عاملین و جفار حضرات جو یہ طریق جانتے ہیں کسی بھی قیمت پر یہ راز ظاہر کرنے کو تیار نہیں ۔ فقیر نے بھی بہت پاپڑ بیلے پر کسی سے کچھ حاصل نہ ہوسکا ۔ تب فقیر نے اپنے بزرگوں سے فیض پایا اور الحمد للہ تعالیٰ کامیاب ہوا۔ جفر کا یہ طریق وقت کی قید سے آزادی دلانے والاہے اور بہت ہی نایاب اور سیم و جواہر میں تولنے کے قابل ہے لیکن احباب کی محبت میں یہ بلا بخل پیش کردیا گیاہے گویہ نقش صرف آج کیلئے ہے ۔ لیکن احباب چاہیں تو اگلے ایک ہفتے تک اس نقش کو بناسکتے ہیں ۔ یا جو احباب اس نقش میں اعداد کا اضافہ کرسکیں وہ ہر روز ایک عدد بڑھا کر نقش بناسکتے ہیں شکریہ
مزید کوئی بات دریافت طلب ہوتو پوچھی جاسکتی ہے ۔ یہ نقش ہر مقصد کیلئے ہے ۔ بلکہ ایک ہی نقش جملہ مقاصد کیلئے ہے اس کے نیچے مقصد لکھنے کی ضرورت نہیں ۔ عروج ترقی و فتوحات بفضلہ تعالیٰ اس کا خاصہ ہے۔ نقش اور اس کی رفتار یہ ہے درمیان کے خانہ میں اپنا مقصد لکھیں ۔ اب اس کا خمیازہ تو مجھے جو بھی بھگتنا پڑے گا ،سو وہ علیحدہ بات ہے لیکن میں احباب سے صرف علامہ صاحب رحم اللہ تعالیٰ علیہ کی بلندی مرتبہ کیلئے اور تمام بیماروں کیلئے دعائے صحت کی اپیل کے علاوہ کوئی تقاضہ نہ کروں گا لیکن یہ دعا کی اپیل بھی عرض ہے ۔ عمل کی شرط نہیں ہے، دعافرمادیں گے تو احسان ہی سمجھا جائے گا جس کا صلہ اللہ کریم عطا فرمائے گا ،ان شا اللہ تعالیٰ ، بدلے میں فقیر بھی دعا گو ہے ۔ نقش معظم مع چال(چال سے مراد کون ساخانہ یا نمبر ترتیب وار)کیسے پر کیا جائیگا ۔ اس بابت کوئی بھی سوال ہو تو مجیب صاحب سے رابطہ فرمائیں یا مجھے براہ راست ای میل کردیں Kraza515@gmail.comبرائے مہربانی فون کی زحمت نہ کریں میں جواب نہیں دیتا اور لوگ میرا قیمتی وقت برباد کرتے ہیں ،اس وجہ سے ایک میل کریں یا ادارہ کو جوابی لفافے سے خط لکھیں، میں آپ کو جواب ارسال کردونگا ۔ فون پر میسج کردیں اس کو جواب مل جائیگا ،مختصر مقصد کے ساتھ شکریہ۔
٭٭٭