محترم قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے امید ہے آپ مذھبی عقیدت و احترام سے ایام عزا منارہے ہونگے اور دیگر رسومات جو مقامی طور پر رائج ہیں ۔
اکثر و بیشتر دوست احباب اور روحانیت سے متصل احباب سوال کرتے ہیں ان کو نقوش جوکہ جفری طریقہ کار سے وضع حسابی اشکال ہوتی ہیں وضع کرتے ہیں تو اس میں اثر نہیں ہوتا یا جیسا دعوی اکثر کتابوں میں ملتا ہے ویسا نتیجہ نہیں ملا ان سے عرض کرتا ہوں ایک سینے کا راز کہ وہ درود شریف کوء سا بھی سوا لاکھ کی تعداد میں ورد کرلیں پھر علم نقوش کی طرف متوجہ ہوں ضرور بامراد ہونگے ان شا اللہ ۔
درود شریف وہ عبادت ہے جو آپ خود نہیں کرتے۔۔۔۔ بلکہ آپ کو درود شریف پڑھنے کے لئے چن لیا جاتا ہے۔۔۔ آپ کا قلب پڑھنیکے بعد پرسکون ہوجائیگا اور طبعیت روحانیت سے معمور ہوجائیگی۔ ان شا اللہ تعالی۔
1) حبیب خدا ۖ پر درود پاک پڑھنے والے پر اللہ تعالی درود بھیجتا ہے۔ ایک کے بدلے ایک نہیں بلکہ ایک کے بدلے کم از کم دس۔ 2) درود پاک پڑھنے والے کے لئے رب تعالی کے فرشتے رحمت اوربخشش کی دعائیں کرتے ہیں۔ 3) جب تک بندہ درود پاک پڑھتا رہتا ہے، فرشتے اس کے لئے دعائیں کرتے رہتے ہیں۔ 4) درود پاک گناہوں کا کفارہ ہے۔ 5) درود پاک سے (نیک) عمل پاک ہوجاتے ہیں۔
6) درود پاک خود اپنے پڑھنے والے کے لئے استغفار کرتا ہے۔ 7) درود پاک پڑھنے سے درجے بلند ہوتے ہیں۔
8) درود پاک پڑھنے والے کے لئے ایک قیراط ثواب لکھا جاتا ہے جو کہ احد پہاڑ جتنا ہے۔ 9) درود پاک پڑھنے والے کو پئمانے بھر بھر کے ثواب ملتا ہے ۔ 10) جو درود پاک کو ہی وظیفہ بنالے، اس کے دنیا اور آخرت کے سارے کے سارے کام اللہ تعالی خود اپنے ذمہ لے لیتا ہے۔ 11) درود پاک پڑھنے کا ثواب غلام آزاد کرنے سے افضل ہے۔ 12) درود پاک پڑھنے والا ہر قسم کے ہولوں (خوف) سے نجات پاتا ہے ۔ 13) شفیع المذنبین ۖ درود پاک پڑھنے والے کے ایمان کی گواہی دیں گے۔ 14) درود پاک پڑھنے والے کے لئے شفاعت واجب ہوجاتی ہے 15) درود پاک پڑھنے والے کے لئے اللہ تعالی کی رضا اور رحمت لکھ دی جاتی ہے۔ 16) اللہ تعالی کے غضب سے امان لکھ دیا جاتا ہے۔ 17) اس کی پیشانی پر لکھ دیا جاتا ہییہ نفاق سے بری ہے۔ 18) لکھ دیا جاتا ہے کہ یہ دوزخ سے بری ہے۔ 19) درود پاک پڑھنے والے کو قیامت کے دن عرشِ اِلہی کے سائے کے نیچے جگہ دی جائیگی۔ 20) درود پاک پڑھنے والے کی نیکیوں کا پلڑا بھاری ہوگا۔ 21) درود پاک پڑھنے والے کے لئے جب وہ حوض کوثرپر جائیگا، خصوصی عنایت ہوگی۔ 22) درود پاک پڑھنے والا کل سخت پیاس کے دن امان میں ہوگا۔ 23) پل صراط پر سے نہایت آسانی سے اور تیزی سے گذر جائیگا۔
24) پل صراط پر اس نور عطا ہوگا۔
25) درود پاک پڑھنے والا موت سے پہلے اپنا مکان جنت میں دیکھ لیتا ہے۔
26) درود پاک پڑھنے والے کو جنت میں کثرت سے بیویاں عطا ہونگیں۔
27) درود پاک کی برکت سے مال بڑھتا ہے۔
28) درود پاک پڑھنا عبادت ہے۔
29) درود پاک پڑھنا اللہ تعالی کے نزدیک سب عملوں سے پیارا ہے۔
30) درود پاک (ذکر کی) مجلسوں کی زینت ہے۔
31) درود پ تنگدستی دور کرتا ہے۔
32) درود پاک پڑھنے والاقیامت کے دن بس لوگوں سے زیادہ آنحضور ۖ کے زیادہ قریب ہوگا۔(اور جس نے جتنا زیادہ پڑھا ہوگا، اتنا زیادہ قریب ہوگا)
33) درود پاک، درود شریف پڑھنے والے کو او ر اسکی اولاد کو اور اس کی اولاد کی اولاد کو رنگ دیتا ہے۔ (خود بھی ولی بنتا ہے، اسکی اولاد بھی ولی بنتی ہے اور اسکی اولاد کی اولاد بھی ولی بنتی ہے۔صرف انہی سلسلوں کے خانوادوں میں ولایت باقی رہتی ہے، جو کثرت درود کرتے ہیں، کثرت سے مراد عام کے لئے 1،000 اور اس سے اوپر کے لئے 3،000 اور اس سے اوپر کے لئے 10،000 اور خلفا اور خانوادوں کے لئے 30،000 ہے)
34) درود پاک پڑھ کے جس کو بخشا جائے، اسے نفع دیتا ہے۔
35) درود پ پاک پڑھنے والے کو اللہ تعالی کا اور پھر اللہ تعالی کے حبیب ۖ کا قرب نصیب ہوتا ہے۔
36) درود پاک پڑھنے سے دشمنوں پر فتح و نصرت حاصل ہوتی ہے۔
37) درود پاک پڑھنے والے کا دل (قلب) زنگار (گناہوں کی سیاہی) سے پاک ہوجاتا ہے۔
38) درود پاک پڑھنے والے سے لوگ محبت کرتے ہیں۔
39) درود پاک پڑھنے والا لوگوں کی غیبت سے محفوظ رہتا ہے۔
40) سب سے بڑی نعمت یہ کہ درود پاک پڑھنے والے کو آنحضور ۖ کا دیدار نصیب ہوتا ہے،( جو منزل مقصود ممن ہے۔)
41) ایک بار درود پاک پڑھنے والے سے دس گناہ معاف ہوتے ہیں اور دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ دس درجے بلند ہوتے ہیں اور دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔
42) درود پاک پڑھنے والے کی دعا قبول ہوتی ہے۔
43) درود پاک پڑھنے والے کا کندھا جنت کے دروازے پر آنحضور ۖ کے کندھے مبارک کے ساتھ چھوجائیگا۔
44) درود پاک پڑھنے والا قیامت کے دن سب سے پہلے آقائے دوجہاں ۖ کے پاس پہنچ جائیگا۔
45) درود پاک پڑھنے والے کے لئے قیامت کے دن آنحضور ۖ متولی ذمہ دارہوجائینگے۔
46) درود پاک پڑھنے سے دل پرنور ہوتا ہے۔
47) درود پاک پڑھنے والے کو سکرات کی تکلیف نہیں ہوتی۔
48) جس مجلس میں درود پاک پڑھا جائے، اس مجلس کو فرشتے رحمت سے گھیر لیتے ہیں۔
49) درود پاک پڑھنے سے آنحضور ۖ کی محبت بڑھتی ہے۔
50) آنحضور ۖ درود پاک پڑھنے والے سے محبت کرتے ہیں۔
51) قیامت کے دن سید دوعالم نور مجسم ۖ درود پاک پڑھنے والے سے مصافحہ کریں گے۔
52) فرشتے درود پاک پڑھنے والے سے محبت کرتے ہیں۔
53) فرشتے درود پاک پڑھنے والے کے درود شریف کو سونے کی قلموں سے چاندی کے ورق پر لکھتے ہیں۔
54) درود پاک پڑھنے والے کا درود شریف فرشتے دربار رسالت ۖ میں لے جا کریوں عرض کرتے ہیں،
“یارسول اللہ! فلاں کے بیٹے فلاں نے آنحضور ۖ کے دربار میں درود پاک کا تحفہ حاضر کیا ہے۔
اب ایک خاص الخاص تحفہ آپ قارئین کی خدمت میں عمل حب کا پیش کرتا ہوں ۔
شب جمعہ چاند کی پہلی تا چودہ تاریخ جو پہلی یا دوسری شب جمعہ ملے اس میں بعد نماز عشا
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پڑھ کر مطلوب / مطلوبہ کے سینے پر تصور میں دم کردیں اس عمل کی اجازت صرف عاشق صادق کیلئے ہے جو نکاح کرنا چاہتے ہوں اس کے علاوہ جو دنیاوی نفس کی خواہش کیلئے عمل کریں گے پہلے تو کامیابی نہیں ملے گی اور اگر مل بھی گئی تو جو تباہی اس کے بعد دیکھیں گے پھر پریشان پھرتے در در نظر آئیں گے ۔
اس آسان عمل کو شروع کریں اور روزانہ یہی عمل دہرائیں انیس روز کا عمل ہوگا اس دوران مطلوب محبت میں لازمی گرفتار ہوگا اور محبت کا اظہار کریگا عمل سے قبل درود پاک کم از کم سات مرتبہ اول و آخر طاق تعداد میں تلاوت کرے ، جو درود پاک کے عامل ہیں یا بسم اللہ شریف کے ان کو اکثر انیس منٹ سے انیس گھنٹے کے اندر بھی رزلٹ مل جاتا ہے ،اس کے ساتھ ہی اجازت دیں ملتے ہیں اگلے ہفتے پھر
والسلام
٭٭٭