لیبیا میں باغی جنگجوؤں کے ٹھکانے سے فرانس کے میزائل برآمد

0
97

تریپولی:

لیبیا کے باغی فوجی جنرل ہفتر کے مسلح کیمپ سے فرانس کے 4 ٹینک شکن میزائل ملے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومتی فورسز سے برسرپیکار جنرل ہفتر کے حامی جنگجوؤں کے ٹھکانوں سے ملنے والے غیر استعمال شدہ 4 اینٹی ٹینک میزائل کے فرانس کی ملکیت ہونے کے شواہد مل گئے ہیں۔

امریکی ساختہ چاروں میزائل گزشتہ ماہ جنرل ہفتر کے کیمپ سے ملے تھے اور جس کا امریکا نے واشنگٹن میں معائنے کے بعد اعلان کیا تھا یہ میزائل فرانس نے خریدے تھے، فرانس کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

 

تاہم فرانس نے اقوام متحدہ کی جانب سے باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یہ میزائل انسداد دہشت گردی کے دوران فورسز کی حفاظت کے لیے تھے اور ان میزائلوں کو جلد ہی ناکارہ بنایا جانا تھا۔

واضح رہے کہ لیبیا میں کرنل قذافی کی خانہ جنگی میں ہلاکت کے بعد سے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت قائم ہے تاہم شدت پسندوں اور سابق فوجی جنرل کی بغاوت کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں اور جنرل ہفتر کے جنگجوؤں نے حکومتی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here