محمد عامر بولنگ اسپیڈ میں اضافے کیلیے پر امید

0
277

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ فارم اور فٹنس پر کام کرنے سے ردھم واپس آگیا اب بولنگ میں اضافے کے لیے پر امید ہوں۔

محمد عامر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3،2 سال سے مسلسل کھیل رہا تھا، قدرے تھکاٹ کا بھی شکار رہا، فارم اور فٹنس پر کام کرنے سے ردھم واپس آگیا، ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خوش ہوں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وکٹیں مل رہی ہوں تو سپیڈ میں بہتری لانے کیلیے بھی حوصلہ بڑھتا ہے، ہر فاسٹ بولر کی کوشش ہوتی ہے کہ 90 کی رفتار سے بولنگ کروائے، فٹنس کافی بہتر ہے، پر امید ہوں کہ اپنی سپیڈ میں مزید بہتری لانے میں کامیاب ہوجائوں گا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کفایتی بولنگ کی بڑی اہمیت ہوتی ہے، ڈاٹ بال زیادہ کروانے میں کامیاب ہوں تو وکٹیں بھی ملتی ہیں، اسی حکمت عملی کے تحت بولنگ کرتا ہوں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here