پشاور:
قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ، نتائج جاری کر دیے گئے، قبائلی اضلاع میں آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا ،چھ نشستوں پر آزاد، پانچ نشستوں پر حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوارکامیاب، جے یوآئی ف 3، اے این پی اور جماعت اسلامی نے ایک ایک نشست پرکامیابی حاصل کی، مجموعی طور پر ٹرن آؤٹ 25 فیصد رہا۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج الیکشن کمیشن نے جاری کردیے۔
فارم 47کے مطابق پی کے100باجوڑ ون میں پی ٹی آئی کے انورزیب 12951 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی کے وحید گل11775ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے، پی کے101باجوڑ2 میں پی ٹی آئی کے اجمل خان12194ووٹ لیکرکامیاب قرارپائے، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون الرشید10468ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے102،باجوڑ3میں جماعت اسلامی کے سراج الدین19088ووٹ لیکرکامیاب جبکہ تحریک انصاف کے حمیدالرحمان13436ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے، پی کے103مہمندون میں اے این پی کے نثار احمد 11247 ووٹ لیکرکامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے رحیم شاہ9669ووٹ لیکردوسرے نمبر پررہے۔
پی کے104مہمند2 میں آزاد امیدوارعباس الرحمان11751ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ جے یوآئی ف کے محمد عارف 9801ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے105خیبر1میں آزاد امیدوار شفیق آفریدی19733ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے جبکہ آزادامیدوارشیرمت خان10745ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے106خیبر2،میں آزادامیدواربلاول آفریدی 12814ووٹ لیکرکامیاب جبکہ آزادامیدوارخان شید آفریدی6297ووٹ لیکردوسرے نمبرپررہے۔پی کے 107خیبر3میں آزاد امیدوارمحمدشفیق9796ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزادامیدوارحمیداللہ جان آفریدی 8428ووٹ لیکردوسرے نمبرپر۔ پی کے108کرم 1میں جے یوآئی ف کے محمدریاض11948ووٹ لیکرکامیاب جبکہ آزارامیدوار محمد جمیل خان11517ووٹ لیکردوسرے نمبر پررہے اور پی کے109کرم 2میں پی ٹی آئی کے سید اقبال میاں نے39536ووٹ لیکرمیدان مارلیا جبکہ آزاد امیدوار عنایت علی22975ووٹ لیکردوسرے نمبر پررہے ۔
پی کے110اوکرزئی میں آزادامیدوارسید غازی غزن جمال18448ووٹ لیکرکامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے شعیب حسن14699ووٹ لیکردوسرے نمبر پررہے، پی کے111شمالی وزیرستان1،پی ٹی آئی کے محمداقبال خان 10200 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ جے یوآئی ف کے سمیع الدین9288ووٹ لیکردوسرے نمبرپررہے،پی کے 112 شمالی وزیرستان سے آزاد امیدوار میر کلام خان 12 ہزار 57 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے صدیق اللہ 7 ہزار 978 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے 113 سے جے یوآئی کے حافظ عصام الدین 10356 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی کے 113، آزاد امیدوار وحید اللہ 9 ہزار 679 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے 114 جنوبی وزیرستان 2، پی ٹی آئی کے نصیراللہ خان 11 ہزار 114 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار محمد عارف 10 ہزار 272 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔ پی کے 115 میں جمیعت علمائے اسلام ف کے محمد شعیب 18102 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے عابد الرحمان 18028 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ن لیگ، پیپلزپارٹی، قومی وطن پارٹی کوئی بھی نشست نہ حاصل کرسکیں، سب سے زیادہ ٹرن آوٹ پی کے 109،کرم میں 40.1فیصد رہا جبکہ سب سے کم ٹرن آؤٹ پی کے 113 جنوبی وزیرستان میں 16.14 فیصد رہا۔
الیکشن کمیشن قبائلی اضلاع کے 16حلقوں سے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 14 روزکے اندر جاری کردیگا، امیدواروںکی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری ہونے کے بعد آزاد امیدواروںکوکسی جماعت میں شمولیت کے لیے 3 دن کا وقت دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے بعدخواتین اوراقلیتوںکی مخصوص نشستوں کا فیصلہ کیا جائیگا۔