ڈالر کی قدر گرنے کے باوجود کی سونے کی قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

0
332

کراچی:

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گرنے کے باوجود سونے کی نئی قیمت 84 ہزار 400 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق روپے کی جمعرات کے روز ڈالر کی بے قدری کے باوجود سونے کی قیمت بدستور اونچی اڑان کی جانب گامزن ہے، جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ہوئی جب کہ انٹربینک میں ڈالر 33 پیسے سستا ہوکر 160.45 روپے پر بند ہوا، تاہم ڈالر کی قدر گرنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کردیا اور فی تولہ سونے کی قیمت 84 ہزار 400 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت بڑھتے ہی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے

 

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا اور 1427  ڈالر تک جا پہنچا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں پر پڑا، اور سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 189 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد  کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی بڑھ کر 84 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 72 ہزار 360 روپے ہوگئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here