فنگر پرنٹ سسٹم کا لنک ڈاؤن، ہزاروں عازمین حج کو پریشانی کا سامنا

0
259

لاہور:

سیکڑوں عازمین حج  فنگر پرنٹ سسٹم کا لنک ڈاؤن ہونے سے مشکلات کا شکار ہوگئے۔

ایکسپریس کے مطابق حج پر جانے والے افراد کے لیے بایو میٹرک سسٹم کے تحت ڈیٹا فیڈنگ سے لے کر فنگر پرنٹ کی انٹری کرانا لازمی ہے اور اس کے لیے اتحاد نامی کمپنی کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے جو عمرہ اور حج ہر جانے والوں کے فنگر پرنٹ سمیت دیگر ڈیٹا کو فیڈ کر رہے ہیں مگر مین لنک ڈاؤن ہونے سے فنگر پرنٹ سمیت ڈیٹا فیڈ نہیں ہو رہا۔

لوگ صبح سے ہی ڈیٹا فیڈ کرانے کے لیے اتحاد کمپنی کے آفس پہنچ گئے مگر کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی سسٹم کا لنک ڈاؤن ہی رہا جبکہ بارش کی وجہ سے اتحاد کمپنی کے باہر کئی کئی فٹ پانی بھی جمع ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

کمپنی جے جی ایم غلام محمد سے جب اس حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ رش زیادہ یونے سے لنک ڈاؤن ہوا اس وجہ سے فنگر پرنٹ سمیت دیگر ڈیٹا فیڈ نہیں ہو رہا جیسے ہی لنک ٹھیک ہوگا کام شروع کر دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here