امریکا میں طیارے کی مصروف سڑک پر ہنگامی لینڈنگ، ویڈیو وائرل

0
262

واشنگٹن:

امریکا میں چھوٹے طیارے کو ایک مصروف شاہراہ پر سگنل کے عین قریب ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تاہم حادثے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دارالحکومت میں ایک چھوٹا طیارہ ہوا میں جھولتا مصروف شاہراہ کے اتنے نزدیک آگیا کہ سڑک سے گزرنے والی گاڑیاں رک گئیں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ٹریفک پولیس اہلکار نے انتہائی نیچی پرواز کرنے والے طیارے کا پیچھا کیا اور کسی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے ریسکیو اداروں کو فون کیا تاہم پائلٹ نے طیارے کو سڑک پر سگنل کے نزدیک اُتار لیا۔

 

طیارے میں صرف پائلٹ ہی موجود تھا جو اپنی مہارت اور ہوشیاری کے باعث محفوظ رہا اور خوش قسمتی سے طیارہ کسی بھی گاڑی سے نہیں ٹکرایا۔ پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ طیارے میں فیول کی کمی کے باعث کیا۔

ٹریفک پولیس اہلکار اور پائلٹ نے مل کر طیارے کو دھکا لگا کر سڑک کنارے لگایا جس کے بعد پائلٹ کو تھانے لے جا کر پوچھ گچھ کی گئی اور طیارے کی مالک کمپنی کو طلب کرلیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here