سیلابی ریلے کے ساتھ مگرمچھ بھی رہائشی علاقے میں داخل، ویڈیو وائرل

0
90

احمد آباد:

بھارت میں سیلابی ریلے کے ساتھ ایک مگرمچھ بھی رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا جس نے بھوک مٹانے کے لیے آوارہ کتوں پر حملہ کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے جہاں نظام زندگی کو معطل کر کے رکھ دیا وہیں ایک بند ٹوٹ جانے کے باعث سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔

سیلابی ریلے میں لوگ کمر تک ڈوب گئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا، اسی دوران پانی میں ایک مگرمچھ کی موجودگی سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ریسکیو اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گھر کے نزدیک دیوار کے ساتھ کھڑے دو کتوں کی جانب ایک مگرمچھ بڑھ رہا ہے اور وہ ایک کتے پر حملہ بھی کرتا ہے تاہم کتا بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

ریسکیو ادارے کے اہل کاروں نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد مگرمچھ کو پکڑلیا اور مقامی چڑیا گھر کی انتظامیہ کے حوالے کردیا جس علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیا۔ گجرات میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here