کینیڈا لیگ، فائنل میں شعیب ملک کی ٹیم وینکوور نائٹس کو شکست

0
177

برامپٹن:

گلوبل ٹوئنٹی 20 کینیڈا لیگ کی اولین ٹرافی ونیپیگ ہاکس نے جیت لی۔

وینکوور نائٹس کیخلاف سنسنی خیز فائنل ٹائی ہوجانے پر ہاکس نے مقابلہ سپراوور میں اپنے نام کرلیا، ناکام سائیڈ کیلیے کپتان شعیب ملک نے 36 گیندوں پر 64 کی اننگزکھیلی، جس میں 6 چوکے اور3 چھکے شامل رہے۔

فاتح الیون کیلیے پاکستانی پیسر محمد عرفان 25رنز دینے کے باوجودکوئی وکٹ نہیں لے پائے،شیامن انور نے 90رنز اسکور کیے، اس سے قبل دوسرے کوالیفائر میں ونیپیگ ہاکس نے میزبان برامپٹن وولوزکو7 وکٹ سے قابوکیا، شاہد آفریدی32 اور وہاب ریاض23 رنز بناکر نمایاں رہے، دونوں نے ایک ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here