آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دینے پر حمزہ عباسی کا بھارتی چینل کو کرارا جواب

0
362

آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دینے پر حمزہ عباسی کا بھارتی چینل کو کرارا جواب

آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دینے پر حمزہ عباسی کا بھارتی چینل کو کرارا جواب
شیئرٹویٹ
ویب ڈیسک  جمعـء 16 اگست 2019

شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید شیئر

میں فخر سے کھلے عام کہتا ہوں کہ آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہوں، اداکار (فوٹو: فائل)

کراچی: پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بھارتی چینل کی جانب سے آئی ایس آئی ایجنٹ کہنے پر چینل کو کرارا جواب دیا ہے۔

مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسی کی حمایت کرنے والا بھارتی میڈیا بھی کشمیریوں کی آواز دبانے میں پیش پیش ہے یہاں تک کہ مودی سرکار کی کشمیر میں جاری خونریزی پر پردہ ڈالنے میں اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں بھارتی چینل منفی پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔

پاکستان سے نفرت میں مبتلا ایک بھارتی چینل ری پبلک بھارت نے حمزہ علی عباسی کو پاکستانی کی خفیہ ایجنسی اںٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ایجنٹ قرار دے دیا۔

 

حمزہ عباسی نے بھارتی چینل پر نشر کی جانے والی خبر کے کچھ اسکرین شارٹ ٹویٹر پر شیئر کیے اور چینل کو  کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اداکار، صحافی اور جنگ کے حامی ارناب گوسوامی نے اپنی اور چینل کی شہرت کے لیے مجھے آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ قرار دیا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے یہ بھی کہا کہ میں یہ بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ نہیں ہوں بلکہ میں فخرسے سرعام کہتا ہوں کہ میں آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہوں جس طرح 20 کروڑ پاکستانی آئی ایس آئی ایجنٹ ہونے پر فخر کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here