امریکی رکن کانگریس ایڈم اسمتھ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار
امریکی رکن کانگریس ایڈم اسمتھ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار
شیئرٹویٹ
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید شیئر
بھارت مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ختم اور کشمیریوں کے انسانی حقوق کا تحفظ کرے، ایڈم اسمتھ فوٹو:فائل
واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس ایڈم اسمتھ نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہاں کی صورتحال کو شفاف بنایا جائے اور دنیا کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے۔
امریکی رکن کانگریس اور آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیرمین ایڈم اسمتھ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مقبوضہ وادی کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہوں، وادی میں جاری مواصلات کے بلیک آؤٹ، بھاری فوجی نفری کی تعیناتی اور مسلسل کرفیو کے نفاذ پر شدید خدشات ہیں، میں کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہوں۔
ایڈم اسمتھ نے سخت کرفیو اور فوجی تعیناتی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی کے کشمیریوں سے ملاقات ہوئی، کشمیریوں کا کہنا ہے کہ ان کی اور ان کے اہل خانہ کی جان کو خطرہ ہے، میں نے اس معاملے پر امریکا میں بھارتی سفیر سے ملاقات کرکے بات چیت کی ہے۔
ایڈم اسمتھ نے بھارت پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ختم کرکے کشمیریوں کے خوف و خدشات کو دور کرکے ان کے انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے اور دنیا کو وہاں کی اصل صورتحال جاننے کا موقع دے۔