برآمدات کاحجم 22ارب ڈالر ریکارڈ

0
31

اسلام آباد(پاکستان نیوز) ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر8.17فیصد، درآمدات میں 7.40 فیصد اورتجارتی خسارہ میں6.33فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے8ماہ جولائی تافروری2025ء کے دوران ملکی برآمدات کاحجم 22.022ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں8.17فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات کاحجم 20.359ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، فروری میں برآمدات سے ملک کو2.439ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوجنوری کے2.951ارب ڈالرکے مقابلہ میں 17.35فیصد کم اورگزشتہ سال فروری کے2.583 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 5.57 فیصد کم ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ملکی درآمدات پر 37.80ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 35.19ارب ڈالرکے مقابلہ میں 7.40 فیصد زیادہ ہے، فروری میں ملکی درآمدات کاحجم 4.73ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوجنوری کے 5.25ارب ڈالرکے مقابلہ میں 9.89فیصد کم اور گزشتہ سال فروری کے 4.30ارب ڈالرکے مقابلہ میں 10.03فیصد زیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے8ماہ میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کاحجم 15.78ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14.84ارب ڈالرکے مقابلہ میں 6.33فیصد زیادہ ہے۔فروری میں تجارتی خسارہ کاحجم 2.29ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوجنوری کے 2.30ارب ڈالرکے مقابلہ میں 0.35فیصد کم اورگزشتہ سال فروری کے 1.72ارب ڈالرکے مقابلہ میں 33.43فیصد زیادہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here