حکومت کا کشمیر میڈیا سیل کے قیام کا اعلان

0
501

اسلام آباد:

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کشمیریوں کی آواز ہر ایک تک پہنچانے کے لئے کشمیر میڈیا سیل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں حق کے لیے آواز اٹھانےوالوں کو قید کیاجارہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے فرسودہ نظام کے خاتمے کا عزم کر رکھاہے، گزشتہ ایک سال کے دوران وزیراعظم کے اصلاحاتی ایجنڈے میں نمایاں پیش رفت ہوئی، عوام کے راستے میں آنے والی رکاوٹیں ہٹائی گئیں۔ گلے سڑے نظام سے نجات کے لیے ایک سال ناکافی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں مودی سرکار ظلم وستم ڈھا کر نئی داستان رقم کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر پر دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے، دنیا کشمیر کے المیے سے لاتعلق رہی تو مجرمانہ غفلت ہوگی، دنیا نریندرمودی کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے روکے، سلامتی کونسل سمیت تمام ادارے کشمیر پر کلیدی کرداراداکریں۔

 

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں حق کےلیے آواز اٹھانے والوں کو قید کیا جارہا ہے، حریت قیادت کے ساتھ نا انصافیاں ہو رہی ہیں، کشمیریوں کی آوازہر ایک تک پہنچانے کے لئے حکومت کشمیر میڈیا سیل قائم کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here