ٹوئٹر مودی سرکار کا بغل بچہ بن گیا

0
105

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر ٹوئٹر انتظامیہ نے پاکستانی صحافیوں کے بعد سیاست دانوں کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر پاکستانی صحافیوں کے بعد سیاست دانوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس ضمن میں ٹوئٹر کی جانب سے صدر پاکستان سمیت متعدد سیاست دانوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیرانسانی حقوق شیری مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ٹویٹرانتظامیہ بھی مودی سرکارکا بغل بچہ بن گئی، ٹویٹر انتظامیہ کا صدرعارف علوی کونوٹس مضحکہ خیز ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے مقبوضہ وادی کے بد ترین حالات پر ٹویٹ کیا تھا جس کے رد عمل میں بھارتی حکومت نے ٹویٹر انتظامیہ سے مراد سعید کا اکاونٹ بند کرنے کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر ٹویٹر انتظامیہ کا مراد سعید سے رابطہ کیا اور بھارت کی جانب سے کی گئی شکایت سے مراد سعید کو باقاعدہ آگاہ کیا۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہم کشمیری میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے اور بھارتی جارحیت کو دنیا بھر میں بے نقاب کریں گے۔

خیال رہے کچھ روز قبل ٹوئٹر کی جانب سے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کی جانب سے بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here