اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقبوضہ کشمیر سے بھارت قبضہ چھڑانے کے لیے جہاد کا اعلان کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کشمیر میں جہاد کا اعلان کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ وکیل شریف شبیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت گھمبیر ہے، عدالت حکومت کو جموں و کشمیر میں جہاد شروع کرنے اور آزاد کشمیر میں جہادی کیمپس قائم کرنے کا حکم دے۔
یہ بھی پڑھیں: جہاد کشمیر کے اعلان کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت کا دائرہ کار نہیں اور درخواست ناقابل سماعت ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔