لاہور:
عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔
احتساب عدالت کے جج ملک امیر محمد خان نے نیب کی جانب سے سلمان شہباز کی جائیداد قرقی کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے قومی احتساب بیورو کی استدعا منظور کرتے ہوئے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب عدالت نے شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔