قارئین اور عزیزان وطن پاکستان زندہ باد! اب تو ہندوستانی میڈیا خاص طور پر وینٹج کی پالکی شرما ، چانکیہ فورم کا میجر گورو اور سنجیدہ اینکرز اور وی لاگرز اور پاکستان سائیڈ پر سوشل میڈیا بلند آواز میں فیلڈ مارشل جرنل عاصم منیر کے بارے میں خبر دے ر ہے ہیں کہ مملکت خدا داد پاکستان کا اگلا صدر بننے والا ہے اور موجودہ صدر آصف زرداری کی چھٹی ہونے والی ہے، اے میرے رب اور کتنا عذاب ہم پر نازل ہوگا، آصف زرداری کیا کم تھا کہ اب عاصم منیر لگتا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ سے واقف نہیں ہے جبکہ اس کو تو بہت زیادہ پتا ہونا چاہیے کہ ہمارے پہلے خود ساختہ فیلڈ مارشل جرنل ایوب خان کا عوام نے کیا حال کیا تھا، اس کو کتا کتا کر کے صدر کے منصب سے باہر نکال پھینکا لیکن پھر بھی ہم پر کوئی اثر نہیں ہوتا ۔ایوب ، یحییٰ ، ضیا اور مشرف سب اپنے آپ کو طاقت کا منبہ سمجھتے تھے لیکن آخرت سب کے سامنے ہے ،جنرل عاصم صاحب یقینا اس وقت آپ بھی طاقت کے شور میں اندھے بنے ہوئے ہیں ، خدارا ہوش کے ناخن لیں اور اپنی آخرت کو سنوارنے کے لئے مظلوم عوام کو اس استبدادی پنجہ 47 سے نجات دلوا دیں اور اپنے لئے نیک نامی کما لیں ۔
قارئین اور عزیزان وطن! آجکل بھارت میں بھی مودی کی حکومت کا اور وہاں کے الیکشن کمیشن کا حال ہمارے سکندر جیسا ہے ،بہار میں ہونے والا الیکشن لگتا ہے فارم 47 جیسا ہو گا مودی کے سر پر تو سندوری شکست سوار ہے وہ اپنے مودی پریس اور لکھاریوں کے ذریعے خاص طور پر پالکی ، گورو اور کرن تھاپر کے ذمے یہ کام لگایا گیا ہے کہ سندوری شکست کو فتح میں بدل دو اور اتنا جھوٹ بولو کے بہار کی عوام صرف اور صرف بی جے پی کو ہی ووٹ ڈالیں خیر میں تو بڑا خوش ہوں کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہماری شہبازی جمہوریت جیسی ہے، مودی اور شہباز کی جابرانہ حرکتوں میں کوئی فرق نہیں ہے اور کیسے ہو بڑے بھائی صاحب جن کو نواز شریف کہتے ہیں وہ تو مودی کے بڑے بھائی بھی ہیں اور شہباز کے بھی فرق صرف اتنا ہے کہ یہ دو کرپٹ ہیں اور مودی ظالم اور اس وقت جو بھی کہیں پاکستان کی عسکری اور ڈپلومیسی کا پلڑا ہندوستان پر بھاری ہے ۔
قارئین اور عزیزان وطن! اب وقت آگیا ہے کہ ہم جنہیں پاکستانی کہتے ہیں خواب غفلت سے جاگنے کی ضرورت ہے تاکہ ڈوبتے پاکستان کو بچائیں ۔ اس وقت قوم مایوسی کے سمندر میں غوطہ کھا رہی ہے اور حکمران صرف ایک شخص فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہٹ دھرمی اور ضد کی سرپرستی میں ناچ رہی ہے اب وقت آگیا ہے کہ عمران خان کو آزادی کا پروانہ دیا جائے تاکہ وہ اپنی سیاسی ذمہ داری سنبھالے اور وطن کو مزید ڈوبنے سے بچائے پاکستان زندہ باد!
٭٭٭










