سوشل میڈیا پر قابض عاصم منیر اور دیگر خرافات ! !!

0
17
کامل احمر

اس ہفتہ جو شخصیات سوشل میڈیا اور میڈیا پر چھائی رہیں ان میں امریکہ کے صدر ٹرمپ اور پاکستان کے خود ساختہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں۔ عاصم منیر چونکہ حافظ قرآن بھی ہے( سنا ہے) تو وہ موقعہ پاتے ہی اپنے پسندیدہ مولویوں اور حکومت میں شامل کچے اور پکے کے ڈاکوئوں کو سامنے بٹھا کر لکچر دینا شروع کردیتے ہیں، ظاہر ہے انکا مقصد عمران خان پر زبانی گولہ باری کرنا ہوتا ہے اور کسی پسندیدہ مولوی کی مدد سے وہ وہ خرافات بکتے ہیں کہ سوچنا پڑتا ہے کہ ان کا دشمن کون ہے۔ اگر یہ ہی بات وہ انڈیا سے کہتے تو اس کے لئے میدان ہیں ا گر انڈیا دھمکی دیتا لیکن کچھ عرصے سے صدر ٹرمپ نے مودی کو خاموش رہنے کو کہا ہے کہ پہلے ہم پاکستان کو جکڑ لیں لہٰذا وہ اب انڈیا سے آئے سامان پرTARIFF چوگنا کر چکے ہیں یہ جانے بغیر کہ بڑھی ہوئی قیمت امریکن کو ہی دینا ہے۔ عاصم منیر کے سنہری الفاظ سن لیں فرماتے ہیں ”میرا خدا گواہ ہے” بنیان المرصوص” میں اللہ کی مدد آئی ہم نے اللہ کی مدد آتے دیکھی اور محسوس کی(اقبال کا شعر بھی پڑھا) پھر بولے اسلامی ریاست کے اندر ریاست کے علاوہ کوئی اور جہاد کا حکم نہیں دے سکتا۔ اللہ نے ہمیں قوت اور ذرائع جنگ کی تیاری کا حکم دیا ہے تاکہ دشمن (عمران اور اسکے عوام) پر ہیبت طاری رہے۔ ماشاء اللہ وہ بے وقت کی بے تکی راگنی گاتے رہتے ہیں، اسی ہفتہ انکے ججوں میں سے ایک جج نے عجلت میں آکر اڈیالہ جیل میں عمران خان کو مزید سزا سنا دی۔ نہ کوئی وکیل نہ کوئی گواہ یہ پہلے سے لکھوائی گئی سزا تھی ،الزام یہ تھا کہ پہلے گھڑی کی سزا 14 سال کے بعد گلے کانیکلس لینے پر مزید 17 سال لیکن بتاتے چلیں ان سزائوں پر عمل چند سالوں تک ہوگا ۔عاصم منیر کبھی بھی جاسکتا ہے اگر آپ ضیاء الحق کی موت یاد رکھیں امریکہ لمحہ بہ لمحہ تیور بدلتا ہے اور حکومتیں بدلنے یا بدلوانے کا ماہر ہے۔ انڈیا کے بلاگر ریٹائرڈ فوجی گورو آریہ ویسے تو پاکستان کے خلاف بولتا رہتا ہے لیکن کل اس نے صدر ٹرمپ پر زبانی جمع خرچ کردی جو درست بات تھی اس نے کہا کہ برازیل میں حکومت کے مخالف کو27 سال سزا ستانے پر تو ٹرمپ نے برازیل کے صدر کو حائر بولسونارو کی سزا پر سنا دیں کہ اسے رہا کیا جائے لیکن عمران خان کے لئے کچھ نہیں کہا۔ عمران کو ایک گھڑی اور ایک نیکلس کی سزا کے طور پر ملا کر 31سال کی سزا دی گئی ہے جب کہ انکی حامی کرپٹ حکومت کے وزراء نے بھی کافی مال بنایا ہے۔ ”شہباز شریف 82 گھڑیاں اور ایک نیکلس خاقان عباسی 70گھڑیاں، نوازشریف مرسیڈیز کار 60+ گھڑیاں، مریم نواز 9 گھڑیاں بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز + زیورات، خواجہ آصف 13گھڑیاں اور ان میں سے کسی کو کوئی سزا نہیں کہ مجرم بھی حکومت اور اور ججیز بھی مجرم ان کے بٹھائے ہوئے۔ عاصم منیر کے بٹھائے DGISPR تھری اسٹار جنرل احمد شریف کیا خیال ہے انڈیا کو ہم بہکا رہے ہیں یہ کام بھی تمہارے سپرد ہے مبارک ہو اور خوش رہو۔ اور ماشاء اللہ کہنے کو دل چاہتا ہے کہ جہاں عوام میں سے ہی کوئی یہ فیس بک پر ڈالتا ہے ”اگر شہباز شریف جیسے لوگ چور اور عاصم منیر جیسے بزدل لوگ ہیں تو ہمیں یہ چور اور بزدل ہی منظور ہیں کیونکہ ان ہی چوروں اور بزدلوں نے بروختہ ڈالا ہے مبارک ہو دہلی میں پچھلے ہفتہ سوشل میڈیا پر جاوید اختر بمقابلہ نوجوان مفتی شمائل ندوی۔ مناظرہ کرایا۔ ناظرین میں ایک طرف کافی تعداد میں مولوی حضرات تھے ا ور دوسری طرف خواتین اور پڑھے لکھے لوگ جمع تھے یہ دو گھنٹہ کی بحث تھی جس کا موضوع تھا۔ ”DOES GOB EXIST ” (خدا کا وجود ہے؟) شمائل ندوی اسلامک اسکالر، مصنف اور محقق ہیں اور جاوید اختر جانی پہچانی شخصیت ہے فلم کے ذریعے یعنی شاعر، گیت، کا، کہانی نویس اور محقق اور مشہور ہیں اپنی دہریت کی وجہ سے اور اس کا اعلان وہ شاعروں محفلوں، ایوارڈز شو میں بھی کر چکے ہیں جس کی کوئی ضرورت نہیں، مقابلے کے بعد ناظرین نے سوالات بھی کئے۔ اور اس چیز کے لئے ہم صرف یہ لکھینگے کہ اس کی ضرورت نہیں تھی دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب جانتے ہیں اللہ کا وجود ہے یا نہیں وہ بھی سب جانتے ہیں نہ ہی جاوید اختر کا نقصان ہوا اور نہ ہی مفتی صاحب کو مشکل ایسے ہی جب اسکول کے وقتوں میں بیان بازی مقابلے میں سب سے اچھا بولنے والے کو انعام مل جاتا تھا۔ انڈیا میں کئی جگہوں پر یہ مفتی حضرات شیوسینا کا مقابلہ کر رہے ہیں اور فتوے بھی جاری کرتے ہیں اور اسلام کو نقصان بھی پہنچاتے ہیں انجانے میں دو سال پہلے ایک ایرانی ڈائریکٹر کی فلم جو حضور صلعم کی 12 سال کی عمر تک مبنی زندگی پر تھی۔ انڈیا میں ریلیز ہوتے ہی ہنگامے شروع ہوگئے ان ہی مولوی حضرات مفتیوں نے فتویٰ دیا کہ فلم دیکھنے والا کافر اور اس کا نکاح بھی خارج دوبارہ کلمہ پڑھے اور نکاح کرلے اور فلم کے موسیقار اے آر رحمن پر پابندی لگا دی اور اُن کے نکاح کا بھی فتویٰ دے دیا۔ دھمکیاں الگ دیں مسلمانوں نے یہ ایک نہایت ہی مضحکہ خیز فتوی اور مسلمانوں کے لئے نقصاندہ بات تھی یہ کون لوگ ہیں ابھی تک معلوم نہیں ہوا۔
امریکہ کی ریاست ورمائونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز بے باک اور کھری بات کہنے کے لئے مشہور ہیں لیکن جماعت اسلامی کی طرح ان کی درست باتوں پر کوئی عمل نہیں کرتا پچھلی دوسری دفعہ بھی وہ صدارت کے پرائمری الیکشن میں رہ گئے تھے اور انہیں روک لیا تھا اور بائیڈین صدر بن گئے تھے۔ وہ صحت کے موضوع پر بولتے ہیں اور پچھلے دو سال سے وہ نتن یاہو کے پیچھے اسکی غلط کارروائیوں پر بولتے ہیں انکا کہنا تھا غازہ میں 18500بچے اسرائیل کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔ اور اس کے لئے امریکہ نے اسرائیل کو 22بلین کی مزید مالی امداد دی ہے۔ مطلب امریکہ نے 70 فیصدی غزہ میں امریکی مدد شامل ہے، اسرائیل کے لئے اور ٹرمپ صاحب خوش ہیں مشیروں کے مشورے سے وہ اندرونی خلف شاری مہنگائی اور من مانی کرکے وینزویلا کے صدر مدارو کے پیچھے ہیں آج انکے تیسرے تیل کے جہاز کو بھی روک لیا ہے اور مدارو کی حکومت کو بدلنے کے درپہ ہیں بل گیٹس نے خبر دی ہے کہ اگلے دس سالوں میں A.I ڈاکٹروں اور نرسوں کی جگہ لے لے گا۔
٭٭٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here