ماہ رجب کا آغاز !!!

0
36
کوثر جاوید
کوثر جاوید

رجب خیر بھلائی کا مہینہ ہے رجب کا مہینہ خیر بھلائی کی چابی ہے رجب عبادت کا مہینہ شعبان المعظم پانی دینے یعنی آنسوئوں سے سیراب کرنے کا مہینہ ہے رمضان المبارک رحمت کی فصل کاٹنے کا مہینہ ہے اس ماہ رجب میں آل رسول اور کئی اہم ہستیوں امام میلاد بھی ہے اور شہادت کا دن بھی ہے، یکم رجب میلاد مسعود امام محمد باقر 3رجب عرس بھی ہیں شہادت امام علی نقی 5 رجب میلاد مسعود امام علی نقی 9 رجب ولادت شہزادہ علی اصغر 10 رجب میلاد مسعود امام محمد تقی 13 رجب میلاد مولا علی 15 رجب شہادت بی بی زینب کبریٰ 22 رجب نیاز امام جعفر صادق 25 شہادت امام موسیٰ کاظم 28 رجب روانگی حضرت امام حسین اتنی تاریخی روحانی عظیم شخصیات سے بھرپور یہ ماہ ہمیں کیا درس دیتا ہے کہ ان ہستیوں کی قربانیاں ان کی تعلیمات ان کے اعمال صبر مشکلات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ہے اور اپنی نئی نسل کو اہل بیت اطھار سے روشناس کروانا ہے یکم رجب امام باقر کے میلاد کا دن ہے امام باقر جو حضرت امام حسین کے پوتے ہیں، امام باقر کے بارے میں رسول اللہ نے فرمایا اے حسین تمہاری اولاد میں سے ایک نور اترے گا، اللہ پاک کی طرف سے جب کے ان کے علم کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکے گا اور فرمایا ان کی شکل میری طرح ہوگی اور لقب باقر ہوگا باقر کا مطلب ہے علم کو کھوجنے والا امام نے چھپے ہوئے علم کو ظاہر کیا مولا باقر والد گرامی اور والدہ ماجدہ کی طرف سے سید ہیں اللہ پاک کا یہی حکم تھاکہ امام باقر سے ہی آل رسول کا علم زمانے بھر تک پہنچے مولا باقر کے دادا امام حسین ان کے نانا امام حسن ایک اعلیٰ شان ہے۔ مولانا باقر میں جہاں امام حسن اور امام حسین کا خون مبارک موجود ہو تو امام باقر جیسی شخصیت پیدا ہوتی ہیں امام سب سے افضل ہیں مولا علم ہیں اور دین میں بالکل مولا علی کی جیتی جاگتی تصویر ہیں۔ اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فرزند امام جعفر صادق جیسے ہوں تو ان کے خود کے علم کا عالم کیا ہوگا ایسا کوئی موضوع نہیں جس کے بارے مولا باقر نے روشنی نہ ڈالی ہو 6 رجب کو خواجہ غریب نواز کا عرس مبارک سلطان الہند خواجہ معین دین چشتی جنہوں نے نوے لاکھ مسلمان کئے پاکستان انڈیا افغانستان بنگلہ دیش کے تمام مسلمان خواجہ غریب نواز کے مرحوم منت ہے جن کی وجہ سے ایمان کے نور سے منور ہوئے۔ 13 رجب مولائے کے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا یوم ولادت ہے حضور پاک ارشاد گرامی ہے علی کا ذکر عبادت ہے میں علم کا شہر ہوں اور علی علم کا دروازہ ہے یہ شان ہے مولا کائنات کی 25 رجب کو حضرت عمر بن عبدالعزیز کا عرس مبارک کا دن ہے حضرت عمر وہ ہیں جن سے شیطان دور بھاگتا تھا اسلامی سلطنت کا علاقہ لاکھوں مربع میل تک وسیع ہوگیا۔ عدل اور انصاف کا ایسا نظام قائم کیا جو رہتی دنیا تک یادگار ہے۔ 27 رجب معراج مصطفٰے ۖ قرآن پاک میں اللہ پاک نے فرمایا پاک ہے وہ ذات لے گئی راتو رات اپنے بندے کو سیدرہ تلمنتھیٰ تک لے گئی۔ اس طرح اللہ پاک نے پچاس نمازوں سے پانچ نمازیں فرض کیں رجب المرجب میں اتنی اعلیٰ ہستیاں کے بارے میں زندگیاں صرف کی جائیں تو بھی ان کی قربانیوں تعلیمات محبت اور بھائی چارے کی تاریخ نہیں لکھی جاسکتی اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد جس طرح حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جلیل القدر ساتھیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تمام تر حالات کے باوجود نہ نماز چھوڑی نہ قرآن پاک کو چھوڑا حق پر قائم رہے باطل کو مٹایا اسی طرح امام باقر اور دیگر اعلیٰ رسول نے جو قربانیاں دیں جو مصیبتیں اور تکالیف برداشت کیں ان کے بارے میں آج ہمیں علم حاصل کرنے کی ضرورت ہے اہل بیت اطھار پوری کائنات کی ہستیاں ہیں صرف اہل تشیع ہی نہیں آج کے دور کی پوری دنیا میں مشکلات کا حل یہی ہے۔ہمیں خود اور نئی نسل کو اہل بیت اطھار امام اولیائے کرام کے بارے میں آگاہی حاصل کریں ان سے محبت کریں ان کی تعلیمات کو عام کریں تاکہ ہماری دنیا وآخرت سنوار سکھائے۔ یہی پیغام ہے ماہ رجب المرجب کا حق باطل کو مٹا دیتا ہے جس طرح آج پاکستان میں یزیدی دور کی یلغار ہے ہم تمام لوگوں کو جو رہنما چاہیں وہ دینی ہوں سیاسی ہوں حق پر ہیں ان کا ساتھ دیکر اپنی دنیا اور آخرت کامیاب کرنے کی ضرورت ہے۔
٭٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here