قارئین اور عزیزانِ وطن! تقریباً 3ماہ کے بعد اپنے بڑے مہربان اور کمیونٹی کے ہر دل عزیز رہنما اور پاکولی کے بانی رہنما رئیس شہر قمر بشیر صاحب کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے دوبارہ کالم لکھنے کی جسارت کر رہا ہوں ۔ ان تین مہینوں میں میں نے دو ماہ پاکستان میں گزارے وطن عزیز جانے سے پہلے نیو یارکر جتنے بھی میرے قریبی دوست اور احباب مجھ کو ڈراتے رہے کہ تم بہت سخت کالم لکھ رہے ہو اپنا ہاتھ ہولا رکھو میں نے ان کے ڈراوے کی پروا نہ کرتے ہوئے اپنا مافی الضمیر اپنے قارئین کے لئے درج کرتا رہا ۔ لیکن جب پاکستان پہنچا قسم خدا کی 70 سال کی زندگی میں اتنا جبر نہیں دیکھا جو ان دو مہینوں میں دیکھا میں خوف کی چادر اوڑھے فقیری مشروب کا سہارا لئے اپنے ہی گھر میں مقید تھا ۔ اور اپنی بیچارگی اور کمزور ہڈیوں کو رسوائی سے بچانے کے لئے لکھنے سے پرہیز کو ہی بہتر جانا ۔ لیکن رئیس شہر کے اصرار نے ایک بار پھر ہلہ شیری دے دی ۔قارئین اور عزیزان وطن! وطن عزیز میں خاص طور پر مرکزی حکومت اور پنجاب اور سندھ میں عذاب الہی نازل ہے اس پر بڑے بڑے جگادری سیاست دان دانشور اور سب سے بڑی ریاست کی طاقت عدالت عظمی سب نڈھال بیٹھیں ہیں اور ایک شخص جس کو ہم فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب کہتے ہیں ملک ان کے پنجہ استبداد میں ہے تو میں نے سوچا کہ مطالعہ کو وقت دیا جائے اس سے ایک تو دنیائے سیاست کی خبر گیری رہے گی اور دوسرا پاکستان میں ہونے والی سیاسی غنڈا گردی سے دل کی جلن کم رہے گی ۔ سچی بات تو یہ ہے کہ اپنے پاس عمران خان جیسا جگر نہیں ہے جو سات لاکھ فوج فارم 47 کی حکومت اور جھوٹی عدلیہ سے اکیلا لڑ رہا ہے عمران خان زندہ باد ۔
قارئین اور عزیزانِ وطن! آج کل جو کتاب میرے مطالعہ میں ہے اس کا نام The Mission ہے اس کی تھیم ہے The CIA in The 21st Century اور مصنف ہے Tim Weiner اس نے پلٹزر پرائز امریکن نیشنل سکیورٹی اور نیشنل بک ایواڑ افغانستان اور پاکستان اور بہت سے دیگر ممالک پر رپورٹنگ کی ہے اس کتاب کا مغز یہ ہے کہ امریکہ بادشاہ کیسے ملکوں میں حکومتیں تبدیل کرتا ہے رجیم چینج کے نام پر اور اپنی مرضی کے حکومتیں براجمان کرواتا ہے اور کس طرح حکم نہ ماننے والے حکمرانوں کو قتل کر واتا ہے ۔ آج جب اس کتاب کا دیباچہ پڑا تو معلوم ہوا کہ عمران خان کی حکومت کو کس طرح چینج کیا گیا خیر ایک لمبی تفصیل ہے اعراق ایران لیبیا پاکستان اور ساتھ امریکہ اور بہت سے مملک ہیں ۔ قارئین ! ایک پورا باب ہے کہ صدام حسین ، قزافی کی ذاتی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس کس طرح سی آء اے کے ہاتھوں بکی ہوئی تھی تمام جرنیل بکے ہوئے تھے تو میں سوچتا ہوں کے ہمارے بڑے بڑے جرنیل بھی تو اسی صف میں آتے ہیں تو رجیم جینج اور ہمارے وسائل پر قبضہے ایسے تو نہیں ہو جاتے حالیہ مثال ونزیلا کی ہے عمران خان عاصم منیر کی قید میں نہیں بلکہ امریکہ بہادر کی ضرورتوں کی قید میں ہے امریکہ کو پاکستان میں بہادر حکمران کی نہیں بلکہ کرپٹ اور کمزور حکمرانوں کی ضرورت ہے ۔ پاکستان زندہ باد !
٭٭٭













