ٹرمپ نے ایران جنگ بارے معلومات افشاء کرنیوالے صحافیوں کو نجس کتے قرار دیدیا

0
15

واشنگٹن (پاکستان نیوز)ٹرمپ نے ایران جنگ سے متعلق حکومتی معلوںات افشا کرنے والوں کو نجس کتے قرار دیتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔واشنگٹن میں امریکی صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رات گئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر انتہائی سخت اور غصے سے بھرپور پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنی انتظامیہ یا حکومت کے اندر سے معلومات افشاء کرنیوالے افراد کو نجس کتے کہا اور سخت تنبیہ کی کہ جب وہ پکڑے جائیں گے تو انہیں انتہائی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ٹرمپ نے اپنے اس تند و تیز پیغام کے ساتھ ایک صحافی مارک تھیسن کا 27 اگست کا ایک پرانا کالم بھی شیئر کیا۔ اس کالم میں ایران کے خلاف جاری جنگ اور جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے ٹرمپ کے فیصلوں کی حمایت کی گئی تھی جبکہ ان کے فیصلوں پر تنقید کرنے اور خفیہ معلومات میڈیا کو دینے والے اہلکاروں کو ناہل اور بے وفا قرار دیا گیا تھا۔ ٹرمپ نے اس تحریر کی توثیق کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک نہایت اہم اور لازمی پڑھنے کے قابل تحریر ہے۔ ایران میں جاری عسکری صورتحال کے دوران ٹرمپ کے قریب موجود کچھ سینیئر مشیروں اور رہنماؤں کی جانب سے خدشات کا اظہار میڈیا میں سامنے آیا تھا۔ کالم میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام تر مخالفت کے باوجود جرات مندانہ اقدام اٹھایا۔ تاہم ٹرمپ نے نجی بات چیت اور انتظامیہ کی اندرونی معلومات منظر عام پر لانے والے تمام افراد کے خلاف سخت اقدامات کا اشارہ دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here