ریونیو شارٹ فال، سالانہ ٹیکس اہداف میں 52 ارب کی کمی،5503 ارب مقرر

0
170

اسلام آباد:

ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال کے باعث رواں مالی سال کیلیے مقرر کردہ 5555 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 52ارب روپے کی کمی کے ساتھ 5503ارب روپے کردیا ہے۔

رواں ماہ ستمبر کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف45 ارب روپے کی کمی کے ساتھ 468ارب روپے سے کم کر کے 423 ارب روپے کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے ایک سینئر افسر نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف پر نظر ثانی حالیہ دورے پر آئے آئی ایم ایف کے اسٹاف مشن کو اعتماد میں لے کر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اہداف میں کمی گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں کمی کی وجہ سے کی گئی ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی(جولائی تا ستمبر) کیلیے1111 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جبکہ آئی ایم ایف کیساتھ 1076 ارب روپے کا ہدف طے کیا تھا۔ چونکہ رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران64 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ہے اس لئے یہ ہدف نظرثانی کے بعد1071 ارب روپے کردیا گیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here