وزیراعظم وطن واپسی کیلیے جدہ سے اسلام آباد کیلیے روانہ

0
104

اسلام آباد:

وزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے لیے جدہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعظم عمران خان نیویارک ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے ، انہیں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔

وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ کے ذریعے سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچے تھے اور اب وطن واپسی کے لیے جدہ ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود ہیں۔

 

وزیراعظم سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 722جدہ سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے ہیں اور ان کا طیارہ آج 4 بج کر 10 منٹ پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے استقبال کے لیے پنجاب کے مختلف مقامات سے وفاقی اور صوبائی وزرا کی قیادت میں ریلیاں ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔ فیصل آباد سے معاون خصوصی علی اعوان آبپارہ سے ایئرپورٹ تک ریلی لے کر جائیں گے  اور رکن قومی اسمبلی منصور حیات خان بھی قافلے کے ہمراہ ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ آج سہ پہر اسلام آباد ائیر پورٹ پر اپنے قائد کا بھرپور خیر مقدم کریں گے، کامیاب دورہ امریکہ سے عمران خان کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی ہے، استقبال کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ ہر شہری اپنے وزیر اعظم کے ساتھ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here