کشمیری بچوں کو گرفتار کیا گیا، مودی سرکار کی بھارتی سپریم کورٹ میں تصدیق

0
106

نئی دلی:

بھارتی سپریم کورٹ میں مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہوئے 9 سے 17 سالہ 144 بچوں کی گرفتاری کا اعتراف کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں بچوں کے حقوق کی سرگرم کارکن ایناکشی گنگولی اور سانتا سنہا کی جانب سے دائر پٹیشن پر سماعت ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے اقدام کے بعد سے بچوں کی گرفتاری پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے پٹیشن پر جموں کشمیر ہائی کورٹ کی جووینائل جیل کمیٹی سے رپورٹ طلب کی تھی، کمیٹی کی جانب سے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں اگست سے تاحال 144 بچوں کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی۔

 

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 142 بچوں کو پوچھ گچھ اور تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا تاہم 2 بچے اب بھی جیل میں قید ہیں۔ گرفتار ہونے والے بچوں کی عمریں 9 سے 17 سال کے درمیان ہے۔ ان بچوں پر جدوجہد آزادی کے متوالوں کی معاونت کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ  مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختاری حیثیت ختم کرنے کے بعد سے اندھا دھند گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اس دوران جوانوں اور بزرگوں کے علاوہ بچوں کو بھی غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here