سمجھ نہیں آتا کہ اتنی نعمتوں پررب کا شکرکیسے کروں، عاطف اسلم

0
118

کراچی:

عاطف اسلم کہا کہ ہر چیز کی قدر وقت کے ساتھ ساتھ سمجھ آئی اوراب مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اتنی نعمتوں کا رب سے شکر کیسے کروں۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم نے کہا کہ پچھلے 16، 17 سالوں سے بہت محنت کی، آرٹسٹ کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ وہ خود کو روبوٹ محسوس کرتا ہے۔ اہلیہ سے متعلق عاطف اسلم نے کہا کہ مصروفیت کے حوالے سے وہ کبھی شکایت نہیں کرتی کیونکہ اس نے مجھے دیکھ کرشادی کی اورمیں نے اہلیہ سے اس لیے شادی کی کیونکہ اسے میرا میوزک پسند نہیں، اہلیہ بہت خوبصورت انسان ہیں، میں نے شادی سے پہلے چند دوستوں کے علاوہ کبھی انہیں کس سے نہیں ملایا نہ کبھی یہ کہا کہ میری گرل فرینڈ ہیں، میں مشہور تھا اور نہین چاہتا تھا اسکا نام اس وقت میرے نام کے ساتھ جڑے کیونکہ پھراس کے گھر میں مسئلے ہوتے، وہ اس طرح کی بالکل نہیں۔

عاطف اسلم نے بیٹے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں بھی رحمت ہوتی ہیں، میری جب بیٹی ہوگی تو بہت خوشی ہوگی کیونکہ ہم چاربھائی ہیں، تو گھر میں صرف والدہ ہی تھیں، ایک جگہ خالی ہی رہی۔ عاطف اسلم نے کہا کہ میرے والدین بہت سادہ لوگ ہیں اور انہوں نے میری پرورش سیدھے سادھے طریقے سے ہی کی ہے، اور اسی لیے میں بہت سادہ انسان ہوں۔

 

انڈسٹری سے متعلق پہلے کچھ نہیں معلوم تھا اب سب معلوم ہے، ہر چیز کی قدروقت کے ساتھ ساتھ سمجھ آئی اور اب مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اتنی نعنتوں کا رب سے شکرکیسے کروں۔ میوزک کی وجہ سے مجھے خدا کو ملا، قصیدہ بردہ شریف اور نعتیں پڑھ کر بہت محظوظ ہوتا تھا اوراسی طرح معلوم ہوا کہ کائنات دراصل کیا ہے۔ نصرت فتح علی خان کو بہت سنا۔ تاجدار حرم جنہوں نے لکھا اور بنایا ، وہی اس کے اصل حقدار ہیں میں نے تو محض اسے پڑھنے کی ایک چھوٹی سی کوشش کی، جب چھوٹا تھا تو سمجھ نہیں آتا تھا کہ کیا ہے تاجدارحرم،  پھر بعد میں معلوم ہوا کہ  دنیا تو بنی ہی تاجدارحرم کے لیے ہے۔

عاطف اسلم نے کہا کہ انڈسٹری کے پرانے آرٹسٹ کی تعریف کرنا بہت ضروری ہے، یہ ہمارا فخرہیں، جب وہ آرٹسٹ ہماری تعریف کرتے ہیں تو دل بڑا ہوجاتا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: عاطف اسلم کی آوازمیں ’حمد‘ سن کرمداح جھوم اٹھے

پاک بھارت کشدیگی سے متعلق عاطف اسلم نے کہا کہ وہاں جتنا کام کرلیا اتنا بھی نہیں سوچا تھا۔ وہاں جگہ بنانے پر خوشی ہوئی ، حقیقیت یہ ہے کہ میری آواز پہلے اپنے ملک میں مشہور ہوئی تب ہی مجھے بھارت بلایا گیا اور جب تعلقات بہتر ہوجائیں گے توسلسلہ پھرشروع ہوجائے گا۔

گلوکار نے کہا کہ مجھے اس بات پربھی دکھ نہیں ہوا کہ بالی ووڈ فلم میں میرے گانے کوکریڈٹ نہیں دیا گیا یا حالات پیش نظرمیرا گانا ہی ہٹادیا گیا۔ زندگی میں میں نے یہی سیکھا کہ جو میرا رزق ہے وہ مجھ تک پہنچے گا جو میرا رزق نہیں وہ مجھ سے نہیں پہنچے گا۔ عاطف اسلم نے کہا کہ لوگ تنقید کرتے ہیں پر مجھے برا نہیں لگتا اور اسی سوچ نے مجھے بنادیا ہے۔ محبت تو ہر انسان میں ہوتی ہے، لوگوں کی تعریف کرنا ضروری ہے تاکہ وہ آگے بڑھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکوک اسٹوڈیو کی جانب سے عاطف اسلم کی آواز میں حمد ’وہی خدا ہے‘ اپ لوڈ کی گئی جو تما سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ٹرینڈ کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here