ایف آئی اے کی کارروائیاں، 42 کروڑ کی غیر ملکی کرنسی برآمد

0
595

کراچی:

ایف آئی اے کراچی نے حوالہ اور ہنڈی کے غیرقانونی کاروبارکے ذریعے غیرملکی کرنسی کی بیرون ملک منتقلی اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلیے جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں دو بڑی کارروائیوں میں 42 کروڑ روپے کی غیرملکی کرنسی، پرائز بانڈز اور پاکستانی روپیہ برآمد کرکے دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی سلطان علی خواجہ نے اپنے دفتر میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے حالیہ کارروائیاں وفاقی حکومت کی جانب سے ملنے والے خصوصی ٹاسک کے سلسلے میں کی جارہی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ پہلی کارروائی روبی سینٹر میں واقع دکان نمبر 46 میں کی گئی جہاں سے تقریبا38 کروڑ روپے مالیت کیپرائز بانڈز، 70 ہزار سعودی ریال، تھائی بھات، اماراتی درہم اور دیگر غیرملکی کرنسیاں برآمد کی گئیں مجموعی طور پر پرائز بانڈز اور کرنسی کی مالیت 41 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

 

اس موقع دکان کے مالکان دو بھائیوں محمد عمران اور کامران عبدالغنی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف فارن ایکس چینج ریگولیشن ایکٹ اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سلطان علی خواجہ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ایم اے جناح روڈ لکشمی بلڈنگ کے سامنے واقع دکان سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیرملکی کرنسی اور پرائز بانڈز برآمد کیے گئے اور دکان کے مالک محمد رضوان کو گرفتار کرلیا گیا، برآمد ہونیوالی کرنسی میں 34 ہزار امریکی ڈالر اور تقریبا 50 لاکھ روپے کے پرائز بانڈز شامل ہیں، گرفتار ہونے والے تینوں ملزمان حقیقی بھائی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here