اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے سکوک ویوروبانڈز کو ڈیوٹی و ٹیکسوں سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام (ایم ٹی این) کے تحت بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک سال کی مدت کے یورو بانڈز اور سکوک کے اجرا کو کامیاب بنانے کیلیے سکوک بانڈز و یورو بانڈ نوٹ کو ہر قسم کی ڈیوٹی و ٹیکسوں سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی جس کیلیے وزارت خزانہ نے سمری تیارکرکے کابینہ کو بھجوادی ہے۔