ٹوکیو اولمپکس میں بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، خواجہ محمد جنید

0
182

ہاکی چیف کوچ خواجہ محمد جنید کا کہنا ہے کہ ٹیم کی تیاریاں درست سمت کی جانب گامزن ہیں، ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ راﺅنڈ  میں میزبان ہالینڈ کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

ہالینڈ کے شہر میں پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم جرمنی کے خلاف دونوں میچز ہارنے میں ناکام رہے ہیں لیکن یورپی سرزمین پر اور وہاں کی کنڈیشنز پر  کھیلنے کی وجہ سے ہمیں پلیئرز کی خامیوں کو جانچنے کا بھرپور موقع ملا ہے، ٹیم میٹنگ میں پلئیرز  کی خامیوں کی نشاندہی کردی گئی ہے، ایمسٹر ڈیم میں لگنے والے تربیت کیمپ میں ان خامیوں کو  دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

چیف کوچ نے قوم سے پاکستانی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ حقائق بھی ہرگز فراموش نہیں کرنے چاہیے کہ ہالینڈ اس وقت عالمی رینکنگ میں تیسرے جب کہ پاکستانی ٹیم سترھویں نمبر پر ہے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی ٹیم آج دوسرے روز بھی پریکٹس کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

 

ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ راﺅنڈ میں پاکستانی ٹیم ہالینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی۔ پہلا میچ 26اکتوبر کو ویگنر ہاکی سٹیڈیم ایمسٹیلون میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا جبکہ 27اکتوبر کو دونوں ٹیمیں ایک بار پھر اسی گراﺅنڈ میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔

یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپکس2020 کا حصہ بننے کے لئے پاکستانی ٹیم کو ہالینڈ کے خلاف ان مقابلوں میں فتح ضروری ہے، ناکامی کی صورت میں گرین شرٹس مسلسل دوسری بار اولمپکس کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here