سیکورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی پیشکش کردی

0
113

کراچی:

سیکورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نےملکی تاریخ کی سب سے بڑی پیشکش کرتے ہوئےاسٹاک مارکیٹ میں 200ارب مالیت کے پاکستان انرجی اسکوک کا اجراء کرنےکااعلان کردیا ہے۔

پاکستان انرجی اسکوک مکمل طور ر شریعہ کمپلائنٹ  فنانشل انسٹرومنٹ ہے جو کہ10 سال کی مدت کے لئےاجارہ کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔200 ارب روپے کی اس پیشکش میں مالیاتی  ادارے اور ملکی و غیر ملکی افراد براہ راست سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

واضع رہے کہ کسی بھی سرکاری کمپنی کی جانب سے پہلی مرتبہ اسکوک کو براہ راست سرمایہ کاری کے لئے  مارکیٹ میں پیش کیا گیا ہے۔جس کا مقصد  توانائی کے شعبے میں سرمائے کی فراہمی  ہے۔پاکستان انرجی سکوک کے اجراء سے ملکی سکوک مارکیٹ کو بھی فروغ حاصل ہو سکےگا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here