میشا کو جنسی ہراسانی کا الزام عوام کے سامنے لگانے کا مشورہ نہیں دیا تھا، والدہ صبا حمید

0
120

کراچی:

گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ و اداکارہ صبا حمید نے کہا کہ میں نے کبھی بھی میشا کو جنسی ہراسانی کے الزامات عوام میں لگانے کا مشورہ نہیں دیا تھا۔

علی طفر کی جانب سے  میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت پر ایک ارب روپے کے ہرجانے کی درخواست پر سماعت ہوئی اس موقع پر میشا شفیع کی والدہ صبا حمید نے اپنے موقف میں کہا کہ میں نے میشا شفیع کو کبھی بھی جنسی ہراسانی کا الزام عوام کے سامنے لگانے کا مشورہ نہیں دیا تھا اور یہ فیصلہ اس پر چھوڑ دیا تھا کہ وہ اپنا فیصلہ خود کرے، لیکن میں نے میشا کو یہ ضرور بتادیا تھا کہ عوام کے سامنے الزام لگانے کہ مثبت اورمنفی اثرات کیا مرتب ہوں گے۔

صبا حمید نے کہا کہ علی ظفر کی جانب سے مسلسل تین بار جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کے بعد میشا نے خود کو ذہنی طور پر تیار کر لیا تھا کہ جہاں علی ظفر ہوں گے وہاں وہ نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میشا پہلی بار جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کی وجہ سے ہچکچاہٹ کا شکار تھی کیوں کہ عام طور سے پاکستان میں خواتین اس موضوع پر بات نہیں کرتیں۔

 

یہ خبر بھی پڑھیں: میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان قانونی جنگ میں تیزی آگئی

واضح رہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ علی ظفر کے مطابق میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لئے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کئے اور میشا کے ان جھوٹے الزامات سے پوری دنیا میں ان کی شہرت متاثر ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here