مسلمان مخالف بیان پر وزیراعلیٰ اتر پردیش کی تقاریر پر پابندی

0
191

لکھنؤ:

بھارتی الیکشن کمیشن نے مسلمان مخالف بیان دینے پر اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ کی تقریروں پر 3 دن کے لیے پابندی عائد کردی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی الیکشن کمیشن نے انتہا پسند ہندو رہنما اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ ادتیا ناتھ پر کسی بھی سیاسی اجتماع سے خطاب کرنے یا بیان جاری کرنے پر 3 دن تک کے لیے پابندی لگائی ہے۔

بھارتی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پابندی کا مقصد وزیر اعظم نریندرا مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس سیاست دان کو موجودہ انتخابات کے دوران بھارتی ووٹروں کو مذہبی تفریق کی بنا پر تقسیم کرنے سے روکنا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ ادتیا ناتھ  کو ایک مراسلے کے ذریعے ان کی نفرت انگیز تقریروں پر تنبیہ بھی کی گئی تھی۔

 

واضح رہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ نے گزشتہ ہفتے اپنی ایک تقریر میں بھارت کے مسلمان ووٹرز کے لیے سبز وائرس کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی کی مخالف جماعتیں ان سبز وائرس کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here