شام میں باغیوں کے راکٹ حملے میں 11 افراد ہلاک

0
188

حلب:

شام میں باغیوں کے راکٹ حملے میں 11 شہری ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صوبے حلب میں باغی جنگجوؤں نے حکومتی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے 22  راکٹ داغے جو رہائشی علاقے کی مصروف مارکیٹ میں گرے جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ راکٹ حملے میں سیکیورٹی فورس کا کوئی نقصان نہیں ہوا، ہلاک اور زخمی ہونے والے شہری ہے، کچھ راکٹ پھٹ نہیں سکے جنہیں ناکارہ بنادیا گیا ہے تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں حکومتی فورسز کے 5 اہلکار بھی شامل ہیں۔

 

یہ خبر بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان

شام کے بیشتر حصوں سے داعش کا قبضہ واگزار کروالیا گیا ہے تاہم حلب میں اب بھی باغی گروہ موجود ہیں۔ شامی حکومت نے باغیوں کی تازہ کارروائیوں کا ذمہ دار شدت پسند جماعت هيئة تحرير الشام کو قرار دیا ہے جو داعش کی ہی ایک شاخ ہے اور مقامی سطح پر سرگرم بھی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے شام میں داعش جنگجوؤں کے مکمل خاتمے کے دعوے کے بعد باغیوں کی جانب سے اتحادی افواج پر حملے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here