نواز شریف کو جینٹک ٹیسٹ کی ضرورت نہیں، وزیر صحت پنجاب

0
120

کراچی:

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کوiTP کے مرض کی تشخیص کیلیے جینٹک ٹیسٹ اوربیرون ملک جانے کی مخالفت کردی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جینٹک ٹیسٹ کی ضرورت نہیں اگر نوازشریف کسی اور قسم کا ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں تاہم شعبہ طب کی دنیا میں iTP مرض کی تشخیص کیلیے جینٹک ٹیسٹ کوئی بھی معالج تجویز نہیں کرتا،نوازشریف کس قسم کاجینٹک ٹیسٹ کرانا چاہتے ،DNAٹیسٹ پاکستان میں کامیابی کے ساتھ کیا جارہا ہے.

بدھ کے روز ٹربیون ایکسپریس سے ٹیلی فونک بات چیت میں انھوں نے بتایاکہ نواز شریف کوiTP   مرض کی تشخیص کیلیے جینٹک ٹیسٹ کی کوئی ضرورت نہیں ،جینٹک ٹیسٹ خون کے نمونے سے DNAکو نکال کرکیا جاسکتا ہے اورپاکستان میں محفوظ طریقے سے  DNA ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ کسی بھی جینٹک ٹیسٹ کیلیے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں ہوتی ،ڈی این اے کا سمپل خون کے علاوہ جسم کے ہرٹشوزسے لیاجاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کے کنوئینرپروفیسر ایاز محمود نے نواز شریف کوجینٹک ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ یہ ٹیسٹ پاکستان میں نہیں ہوتا اس بیان کے بعد ایکسپریس ٹربیون نے صوبائی وزیر پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے رابطہ کیا جس پرانھوں نے جینٹک ٹیسٹ کرانے کی مخالفت کردی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here