بریڈ پٹ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، انجلینا جولی

0
113

 لاس اینجلس:

نامورہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بریڈپٹ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں بلکہ بریڈپٹ نے ان پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

برنجلینا کے نام سے مشہور ہالی ووڈ کی جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی شادی کو ختم ہوئے تقریباً تین سال کا عرصہ ہونے والا ہے لیکن ابھی بھی جولی اپنے سابق شوہر سے ناراض ہیں۔ ایک بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق انجلینا جولی کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بریڈ پٹ سے شادی کی خواہشمند نہیں تھیں بلکہ پریڈپٹ نے ان پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا تھا اوریہ تجربہ اتنا ناخوشگوار ثابت ہوا کہ وہ اب دوبارہ کبھی شادی نہیں کریں گی۔ یہاں تک کہ انجلینا جولی اپنی اوراپنے بچوں کی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کا ذمہ دار بھی بریڈ پٹ کو ہی مانتی ہیں۔

امریکی میگزین ہارپربازار کو گزشتہ برس دئیے گئے انٹرویو میں انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ انہیں بیرون ملک رہنا پسند ہے لیکن وہ اس وقت وہیں رہیں گی جہاں ان کے بچوں کے والد ہیں۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی اوربریڈ پٹ نے 2014 میں شادی کی تھی۔ تاہم شادی کے دو سال بعد ہی اختلافات کے باعث دونوں نے 2016 میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی جب کہ رواں ماہ کے وسط میں دونوں کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوگئی تھی۔ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے 6 بچے ہیں جن میں سے 2 ان کے اپنے جب کہ 4 بچے گود لیے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here