قرض تحقیقاتی کمیشن کی ابتدائی رپورٹ تیار، نئے کیسز کھلنے والے ہیں، بابر اعوان

0
90

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ قرضہ کمیشن کی ابتدائی رپورٹ تیار ہے جب کہ کرپشن کے نئے کیس سامنے آنے والے ہیں۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ قرضہ کمیشن کی ابتدائی رپورٹ اب پیش ہوگئی ہے، پچھلے دو ادوار حکومت میں منصوبوں میں 30 فیصد تک کمیشن کھایا گیا جب کہ کرپشن کے نئے کیس سامنے آنے والے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، پاکستان پر عالمی برادری کا اعتماد بحال ہو گیا ہے جس کی ایک مثال ’کارکے‘ ہے، پاکستان پر 1.2بلین امریکی ڈالرزکا جرمانہ وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے معاف ہوگیا ہے۔

 

انھوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی معمول کی بات ہے، کابینہ میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں، حکومت پہلے سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔ انھوں نے کہاکہ سیاسی مولوی نے ملک کو تین طرح سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی، سیاسی مولوی نے کہاکہ ادارے ایک بیج پر نہیں ہیں جو حقائق کے برعکس ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here