نوجوانوں کو بیرون ملک بھجوانے والا مافیا قانون کی گرفت سے آزاد

0
90

سیالکوٹ:

نوجوانوں کو مستقبل کے سہانے خواب دکھا کر بیرون ملک بھجوانے والا مافیا قانون کی گرفت سے آزاد ہے۔

ایف آئی اے بیرون ملک بھجوانے والے مافیا کے خلاف کارروائی کرنے میں تاحال کامیاب نہ ہو سکی، جس پر شہری حلقوں نے اظہار تشویش کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے سیکڑوں نوجوان ترکی پہنچ کر یونان جاتے ہوئے مار دیے جاتے ہیں اور ہزاروں کو بہیمانہ تشدد کر کے ان سے لاکھوں روپے تاوان وصول کیا جاتا ہے اور چند نوجوانوں کو تشدد کرنے کے بعد ڈی پورٹ کر دیا جاتا ہے اور اکثر نوجوانوں کو ہوائی جہاز کے ذریعے ڈی پورٹ کیا جاتا ہے۔ بیشتر نوجوانوں کو بذریعہ بارڈر گاڑیوں پر بھی ڈی پورٹ کیا جاتاہے۔

ڈی پورٹ ہونے والے چند نوجوانوں نے میڈیا کو بتایا کہ ترکی میں پکڑے جانے کے بعد انتہائی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ایجنٹ بھی یرغمال بنا لیتے ہیں اور ہمارے لواحقین سے جان کے بدلے لاکھوں روپے تاوان ہتھیا لیتے ہیں۔ یہ ایجنٹ مافیا انتہائی طاقتور ہیں اور ان کے براہ راست ارکان اسمبلی اور مقتدر و سینئرسیاستدانوں سے تعلقات ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here