لاہور:
سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر نے پاکستان ٹیم کو شکست کا خوف دل سے نکال کر کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔
ایک انٹرویو میں مارک ٹیلر نے کہاکہ گرین کیپس گھر سے ہی سوچ کر آتے ہیں کہ آسٹریلیا میں کھیلتے ہوئے مشکلات کا سامنا ہوگا، یہ انداز درست نہیں، یہاں کی پچز پر کھیلنے کیلیے ذہنی طور پر مضبوط ٹیم اور کپتان ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ برسبین میں پیس اور باؤنس کا زیادہ نقصان مہمان بولرز کو ہوا، کارکردگی میں عدم تسلسل کی وجہ سے فیلڈرز پر بھی دباؤ پڑتا ہے اور وہ ان کنڈیشنز کے عادی نہ ہونے کی وجہ سے غلطیاں کرتے ہیں، ٹیلر نے کہا کہ مجھے پاکستان کی کارکردگی پر مایوسی ہوئی۔