برطانوی بینڈ کا نئے البم میں امجد صابری کو خراج تحسین پیش کرنے کا اعلان

0
107

لندن:

معروف برطانوی راک بینڈ ’کولڈ پلے‘ نے امجد صابری کے مشہور صوفیانہ کلام کو انہی کی آواز میں اپنی نئے آنے والے البم میں شامل کرکے خراج تحسین پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانیہ کے مشہور راک بینڈ ’کولڈ پلے‘ اپنے ایک نئے والی البم ’ایوری ڈے لائف‘ پر کام کر رہے ہیں جسے آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا۔ اس البم کی خاص بات اس میں معروف قوال امجد صابری کا گایا ہوا صوفیانہ کلام شامل ہونا ہے۔

بینڈ سے تعلق رکھنے والے گلوکار کرس مارٹن نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ اس البم کے گانے میں دو اور گلوکاروں کی آوازیں بھی شامل ہیں جن میں سے ایک پاکستانی قوال امجد صابری ہیں، جنہیں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔

گلوکار کرس مارٹن نے مزید کہا کہ وہ امجد صابری کے مشہور کلام ’جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے‘ سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور اسی تھیم کو اپنے البم کے ایک گانے ’ فِل تھرو دا اسکائی‘ میں بھی شامل کیا ہے۔

موسیقار خانوادے سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے مداح دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں، ان کی قوالیاں زبان زد عام ہیں اور کئی عالمی شہرت یافتہ گلوکار و موسیقار اس گھرانے کے نیاز مند ہیں۔ امجد صابری کو 22 جون 2016ء میں گولیاں مار کر شہید کردیا گیا تھا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here