کرپشن کے خلاف جہاد میں پوری قوم کو شرکت کرنا ہوگی، وزیر اعظم

0
86

اسلام آباد:

وزیراعظم عمران خان نے اینٹی کرپشن ایپ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ معاشرے میں کبھی ترقی نہیں آسکتی اس لیے کرپشن کے خلاف جہاد میں پوری قوم کو شرکت کرنا ہوگی۔

انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ معاشرے میں ترقی نہیں آسکتی اور نہ کبھی سرمایہ کاری آتی ہے، جس قوم میں کرپشن نہیں ہے وہ ترقی میں بھی اوپر ہے، چین نے کرپشن کے خلاف بڑی مہم چلائی، سوئٹزرلینڈ میں وسائل نہیں لیکن ترقی میں آگے ہے، بیروت میں لوگ کرپشن کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں، چلی اورعراق میں بھی عوام کرپشن کے خلاف سڑکوں پر ہیں لیکن یہاں پر قومی دولت لوٹنے والوں پر پھول نچھاور کیے جاتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خوشحال معاشرے میں سب سے زیادہ انسداد کرپشن پر توجہ دی جاتی ہے کیوں کہ کرپشن کی رقم عوام پرخرچ ہونے کے بجائے لوگوں کی جیبوں میں چلی جاتی ہے، جو رقم تعلیم پر خرچ کرنی تھی وہ باہر ملکوں میں بڑے بڑے محلات پر لگائی گئی، ملتان کے لوگ کہتے رہے ہمیں میٹرونہیں چاہئے وہاں میٹرو خالی چل رہی ہے اور اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے لیکن یہاں پر عجیب بات کہی جاتی ہے کہ اگر کھاتا ہے تو لگاتا بھی تو ہے، یہ بات صرف بیوقوف لوگ ہی کرسکتے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here