سندھ حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سے متعلق بڑی سہولت متعارف کرادی

0
93

کراچی:

سندھ حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے پنشن سے متعلق بڑی سہولت متعارف کرادی، ریٹائرمنٹ کے کاغذات نامکمل ہونے کے باوجود ریٹائرڈ ہوتے ہی پنشن شروع کردی جائے گی۔

اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ غفران میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے والے افراد کو کاغذات مکمل ہونے تک پنشن کی 65 فیصد رقم ماہانہ بنیاد پر دی جاتی رہے گی ریٹائرمنٹ پر نامکمل کاغذات کی وجہ سے پنشنرز کو ماہانہ پنشن کے حصول میں مالی مشکلات کا سامنا تھا لیکن اب انہیں ایک سال تک پنشن کی مد میں ملنے والی رقم کا 65 فیصد دیا جاتا رہے گا اس دوران وہ کاغذات مکمل کرالیں۔

اے جی سندھ کے مطابق تمام صوبائی سیکریٹریز کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ ریٹائرمنٹ سے چھ ماہ قبل ہی ملازمین کے کاغذات مکمل کرلیں کاغذات مکمل ہونے کے بعد پنشنرز کو مکمل پنشن اور بقایا رقم بھی جاری کر دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here