کارکردگی بہتری کی جانب گامزن ہے، بسمہ معروف

0
94

لاہور:

پاکستانی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں نتائج اچھے نہ ہونے کے باوجود ہماری پرفارمنس بہتری کی جانب گامزن ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بسمہ معروف نے کہا کہ انگلینڈ اس وقت نمبرٹو ٹیم ہے ان کے خلاف سیریز میں شکست کا دکھ ہے تاہم بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، ہم نے مثبت انداز میں سیریز کا اختتام کیا ہے۔

قومی ویمن ٹیم کی کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل ہم نے آسٹریلیا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچز کھیلنا ہیں جن میں بہترین پرفارمنس دے کر میگا ایونٹ سے پہلے اعتماد بحال کرسکتے ہیں۔

 

بسمہ معروف نے دعوی کیا کہ ہماری کارکردگی میں بہتری آرہی ہے ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔ ویمن کپتان کے مطابق تجربہ کار کھلاڑی ثناء میر کی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بہت کمی محسوس کی، ثنا میر کا وزڈن ٹیم میں منتخب ہونا پاکستان ویمن کرکٹ کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ  فیلڈنگ میں بہتری آئی ہے مگر اہم مواقع پر غلطیاں ہورہی ہیں جن پر قابوپانا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here