ترکی میں کشتی حادثہ، دفتر خارجہ نے دو پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی

0
327

اسلام آباد / استنبول: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی میں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 25 پاکستانی شہری بھی موجود تھے جن میں سے دو شہری جاں بحق ہوگئے۔

دفترخارجہ کے مطابق گزشتہ روز مشرقی ترکی میں کشتی حادثے میں پاکستان سمیت کئی ممالک کے شہری سوار تھے، حادثہ کی مزید معلومات کے لیے استنبول میں پاکستان کا سفارتی عملہ متعلقہ ترک حکام سے رابطے میں ہے اور پاکستانی شہریوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق ترک حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 71 افراد سوار تھے، جس میں 25 پاکستانی بھی شامل ہیں، حادثے کے فوری بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا تھا، حادثے میں 2 پاکستانی شہریوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ باقی 23 پاکستانیوں کو بچالیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق والے پاکستانیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، شناخت کے بعد اہل خانہ کو آگاہ کردیا جائے گا تاکہ ان کی میتوں کی وطن واپسی کے انتظامات کیے جاسکیں جب کہ باقی 23 افراد اس وقت مقامی حکام کی تحویل میں ہیں اور انہیں مقامی اسپتالوں میں ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here