اسٹیٹ بینک کو HBFC میں تمام شیئرز فروخت کرنیکی ہدایت

0
110

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی (ای بی ایف سی) میں اپنے تمام شیئرز فروخت کرنے کا حکم دیدیا۔

ہاؤسنگ فنانس کے سرکاری ملکیتی ادرے میں اسٹیٹ بینک کی شیئرہولڈنگ90.31 فیصد ہے۔ گذشتہ ہفتے نجکاری کمیشن بورڈ نے ایچ بی ایف سی کی نجکاری کے لیے ایم سی بی بینک، ای وائی فورڈ رہوڈز، ایلکسر سیکیورٹیز پاکستان (پرائیویٹ ) لمیٹڈ اور حیدرموٹااینڈ کو کی بہ طور مالیاتی مشیر تقرری کی منظوری دی تھی۔ اس مقصد کے لیے یہ کنسورشیئم کم از کم 80.3 ملین روپے معاوضہ لے گا۔

فنانس ڈویژن کے مطابق ایچ بی ایف سی پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جس میں 31 دسمبر 2016 تک حکومت کے شیئر 62.50 فیصد اور باقی 37.50 فیصد اسٹیٹ بینک کی ملکیت تھے۔

 

7 نومبر 2017 کو اس وقت کے وزیرخزانہ کے زیرصدارت اجلاس میں اسٹیٹ بینک کے ایچ بی ایف سی اور زرعی ترقیاتی بینک کو جاری کی گئی کریڈٹ لائنز کا معاملہ زیرغور آیا اور مرکزی بینک کی کریڈٹ لائنز کو ایچ بی ایف سی اور زرعی ترقیاتی بینک میں سرمائے میں بدلنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نومبر 2017 میں اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے اسٹیٹ بینک کو ایچ بی ایف سی اور زرعی ترقیاتی بینک میں شیئرز حاصل کرنے کی منظوری دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here