اتصالات 80 کروڑ میں سے 26 کروڑ70 لاکھ ڈالر دینے پر آمادہ

0
270

اسلام آباد:

اتصالات نے اپنے ذمے 80 کروڑ ڈالرز میں سے ایک تہائی 26 کروڑ70 لاکھ ڈالردے کر فائنل سیٹلمنٹ کی پیشکش کردی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن میں 26 فیصد حصص کی مالک متحدہ عرب امارات کی کمپنی اتصا لات نے اپنے ذمے 80 کروڑ ڈالرز میں سے ایک تہائی 26 کروڑ70 لاکھ ڈالردے کر فائنل سیٹلمنٹ کی پیشکش کردی۔ اگر پاکستان اس پیشکش کوقبول کرلیتا ہے تو نجکاری  ٹرانزیکشن کی کل مالیت  2.7 ارب ڈالر سے کم ہوکر 2.6 ہوجائیگی۔

وزارت خزانہ اور وزارت نجکاری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتصا لات نے یہ مؤقف اختیارکیا ہے کہ وہ اپنے ذمہ  53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کٹوٹی اس لیے کررہی ہے کہ حکومت پاکستان نے مختلف وجوہات پر پی ٹی سی ایل کی پراپرٹیز اس کے نام منتقل نہیں کیں۔

 

جمعرات کے روز مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت  بین الوزارتی کمیٹی کے ایک اجلاس میں اتصالات کی پیشکش اوراس کے ذمے زیرالتوا واجبات کا جائزہ لیا گیا۔

سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق اجلاس میں  مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ  زیرالتوا  واجبات کے معاملے پر اسٹیٹس کو سے نکلا جائے، اس معاملے کا کوئی حتمی حل ہمارے مفاد میں ہے کیونکہ اس سے پاکستان کو دیرپا کاروباری فوائد  حاصل ہوسکتے ہیں، انھوں نے اجلاس کے شرکا کواس ماہ کے آخر تک اس کا کوئی حتمی حل لے آنے کی ہدایت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here