پاکستان کو 12 ارب ڈالر دیئے مزید دیں گے، صدر اسلامی ترقیاتی بینک

0
135

اسلام آباد:

صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر بندر حجار نے کہاہے کہ پاکستان تیسرا بڑا ملک ہے جس کو اسلامی ترقیاتی بینک فنڈ فراہم کرتا ہے تاہم اب تک پاکستان کو12ارب ڈالر سے زیادہ کی فنڈنگ کی گئی ہے۔

اسلامی ترقیاتی بینک کے زیراہتمام ٹرانفارمرز روڈ شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بندر حجار نے کہاکہ ٹرانسفارمرز روڈ شو پانچواں شو ہے جو پاکستان میں منعقد کیا جارہا ہے، سائنس ٹیکنالوجی اور انوویشن کیلیے50 کروڑ ڈالرکافنڈ قائم کیا گیا ہے، اسلامی دنیا میں پائیدار معاشی ترقی کیلیے بینک منصوبوں کو فنڈنگ فراہم کر رہا ہے جبکہ نیلم جہلم منصوبے کیلیے 370 ملین ڈالر کا فنڈ فراہم کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ کاسا1000اور پاور پراجیکٹ، صحت، سائنس وٹیکنالوجی کی ترقی کیلیے پاکستان کو ترجیحی فنڈنگ فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے اقتصادی بحالی پروگرام کوبھی سپورٹ فراہم کریں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here