لاہور:
وقار یونس نے دورہ پاکستان میں بنگلہ دیش کی ہچکچاہٹ کو مایوس کن قرار دے دیا۔
بولنگ کوچ کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی آمد اور ٹیسٹ سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد کوئی خدشات باقی نہیں رہنا چاہئیں،بہترین ماحول میں میچز ہوئے، کرکٹ سے محبت کرنے والے شائقین کھیل سے لطف اندوز ہوئے،آئی لینڈرز نے بھی مہمان نوازی کا لطف اٹھایا،سیکیورٹی بہترین رہی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کو محفوظ ملک ثابت کرنے کیلیے اور کیا کردکھانے کی ضرورت ہے، اگر کوئی اب بھی ملک کو غیر محفوظ سمجھے تو بیوقوفانہ سوچ کا مظاہرہ کررہا ہے، بنگلادیش کی ہچکچاہٹ مایوس کن اور امید ہے کہ ٹور کے حوالے سے بی سی بی کوئی مثبت فیصلہ کرے گا۔