وفاق کی سطح پر ’’ایوان زراعت‘‘ کے قیام کا اصولی فیصلہ

0
98

اسلام آباد:

زرعی سیکٹر کے فروغ کیلئے وفاق کی سطح پر ایوان زراعت کے قیام کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ایوان زراعت میں زرعی زمین کے مالک ،ایگر و انڈسٹری کے نمائندے،دو اراکین قومی اسمبلی ،وزارت غذائی تحفظ ،وزارت تجارت اوروزارت صنعت و پیداوار کے نمائندے شامل ہوں گے۔ ’’ایکسپریس‘‘ کو حاصل دستاویز کے مطابق زرعی سیکٹر کے فروغ کیلئے وفاق کی سطح پر فیڈ ریشن آف آل پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طر ز ایوان زراعت کے قیام کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

جس کے بل کو حتمی شکل دے دی گئی، بل کے مطابق ایوان زراعت ملک میں جدید زراعت کی ٹیکنالوجی کو پروموٹ کرے گا ، ایوان زراعت کے ذریعے کاشتکاروں کو جدید فارمنگ پر تربیت فراہم کی جائے گی، ملک میں زراعت کے فروغ کے لیے سروے کیے جائیں گے ،ایوان زراعت ملک میں زراعت کے فروغ کے لیے معیا ری بیج کی فراہمی کے لیے کردار ادا کر ے گا اور ملک میں زرعی سیکٹر میں ریسرچ کے ساتھ ساتھ عالمی زرعی ریسرچ کے اداروں سے روابط قائم کریگا ،کاشتکاروں کو زرعی قرضوں کے حصول کیلئے معاونت کرے گا۔

 

اسی طرح ملک میں زرعی مصنوعات کی ان پٹ اور آؤٹ پٹ کی لاگت کا بھی جائزہ لے گا، ایگرو انڈ سٹری سے متعلقہ یا زرعی زمین کا مالک مقرر کر دہ فیس ادائیگی پر ایوان زراعت کا رکن بن سکے گا ،ایوان زراعت زرعی سیکٹر سے متعلقہ کاشتکار وں یا دیگر متعلقہ فیلڈ کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم مہیاد کریگا ، جس سے ان لوگوں کو حکومت تک رسائی اور اپنی آواز پہنچانے میں بھی آسانی ہو گی، ایوان زراعت کے بل کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، جس کو اب پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here